خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 799
خطبات طاہر جلد ۸ 799 خطبه جمعه ۸/دسمبر ۱۹۸۹ء پر صاد کر دے گا اور کہہ دے گا کہ ہاں میرا یہی عقیدہ ہوا کرتا تھا اور میرے ماں باپ کا یہی عقیدہ ہوا کرتا تھا تب بھی منظور چنیوٹی کے اوپر یہ لعنت پڑ جائے گی کیونکہ جن عرب احمدیوں کو دھوکہ دینے کے لئے اس کو استعمال کیا جا رہا ہے وہ سارے اس پر اور اس نے مرشد پر لعنتیں ڈالیں گے وہ کہیں گے کہ جھوٹ بولتا ہے، جھوٹ بولتا ہے۔ہم گواہ ہیں اور دنیا کے ایک کروڑ احمدی گواہ ہیں کہ ہرگز جماعت احمدیہ کے یہ عقائد نہیں تھے اور جماعت احمدیہ کو از راہ ظلم و تعدی محض افتراء کا نشانہ بنایا جارہا ہے اس لئے جماعت احمدیہ کو مطمئن ہونا چاہئے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس عظیم الشان سال میں اگر کوئی نشان ظاہر ہوا ہے تو بار بار جماعت احمدیہ کی صداقت کا نشان ظاہر ہوا ہے۔اگر خدا کی طرف سے آسمان سے کوئی روشنی اُتری ہے تو وہ جماعت احمدیہ کی صداقت کو روشن تر کر کے دکھانے کے لئے اُتری ہے۔اگر فضل نازل ہوئے ہیں تو احمدیوں کے شانوں پر فضل نازل ہوئے ہیں۔جماعت احمدیہ تمام دنیا میں ترقی پر ترقی کرتی چلی جارہی ہے اور اس تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے کہ اس کی کوئی مثال دکھائی نہیں دیتی۔یہ نشان ہیں جو حقیقۂ خدا کی طرف سے ظاہر ہوئے ہیں اور جو نشان اس کے برعکس بتائے جارہے ہیں وہ دراصل ہمارے دشمن کی ذلّت کے نشان ہیں اس کے سوا کوئی حقیقت نہیں رکھتے۔