خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 686
خطبات طاہر جلد ۸ 686 خطبه جمعه ۲۰/اکتوبر ۱۹۸۹ء کی بعض جماعتوں نے حکومت پاکستان پر اخلاقی دباؤ ڈالنے کے لئے غیر معمولی کارروائیاں کی ہیں۔پس خدا تعالیٰ نے مجھے رویا میں سمجھایا کہ دنیا کی کاروائیاں کوئی حقیقت نہیں رکھتیں تم دعاؤں کے ذریعے اللہ تعالیٰ سے اپنا تعلق قائم رکھو اور اسے بڑھاؤ اور اسے مضبوط کرو۔تو خدا تعالیٰ یقیناً اپنے فضل اور رحم کے ساتھ تمہارے حالات کو تبدیل فرمادے گا اور بے انتہار حمتیں نازل فرمائے گا۔رویا میں میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا وہ کلام ایک خاص انداز سے پڑھا جس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام یہ خوشخبری دیتے ہیں کہ کون وہ بد بخت ہوگا جو خدا کے در پر مانگنے جائے اور پھر نامراد واپس لوٹے اور اگر چہ اکثر یہ کلام ہمارے سامنے پڑھا جاتا ہے لیکن اس کلام کے بعض ایسے مصرعے جو رویا میں مجھے یادر ہے اور میں بار بار پڑھتار ہا بیداری کی حالت میں یاد نہیں رہے۔اس سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ یہ خدا کی طرف سے ایک خاص پیغام تھا۔ان مصرعوں میں سے ایک مصرعہ خصوصیت کے ساتھ جو بار بار زبان پر جاری ہوا اور دل پر نقش ہو گیا اس کا مضمون یہ تھا کہ خدا تعالیٰ اپنی قدرت نمائی پر قادر ہے۔جب وہ چاہے گا حیرت انگیز قدرت کے کرشمے دکھائے گا۔اس لئے دعاؤں کے ذریعے اس پہ تو کل کرتے ہوئے اس کی رحمت کے قدموں سے چمٹے رہو اور امید رکھو کہ وہ اپنے فضل کے ساتھ حیرت انگیز قدرت کے نشان دکھائے گا اور پھر ایک مصرعہ وہ جو خاص طور پر میں نے بار بار پڑھا اور دو چار مصرعوں کے بعد پھر وہ مصرعہ زبان پر آجا تا رہا وہ یہ تھا کہ؛ ہوا مجھ پر وہ ظاہر میرا ہادی اور ساتھ پھر وہ دوسرے مصرعہ میں یہ شعر کہا تھا: فسبحان الذي اخزى الاعادى لیکن فسبحان الذي اخزى الاعادى والا مصرعہ ہر دفعہ نہیں پڑھا لیکن یہ مصرعہ جو ہے ”ہوا مجھ پر وہ ظاہر میرا ہادی“ یہ تو اس کثرت کے ساتھ میں ساری رات اپنے زعم میں گنگناتا رہا ہوں اور بار بار پڑھتا رہا ہوں کہ یوں معلوم ہوتا تھا کہ یہ بار بار دوسرے مصرعوں سے توجہ اس طرف منتقل ہو جاتی ہے۔اس کی تعبیر میں نے یہ کی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو خدا نے مہدی بنایا ہے اور خدا کا ہادی کے طور پر آپ پر ظاہر ہونا یہ بتاتا ہے کہ خدا جو بھی قدرت نمائی فرمائے گا اس سے