خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 643
خطبات طاہر جلد ۸ 643 خطبه جمعه ۲۹ ستمبر ۱۹۸۹ء مغلوب نہیں کر سکیں گے بلکہ وہ ہر مخالف پر غالب آئیں گے۔اپنی صداقت کے ذریعے ، اپنی سچائی کے ذریعے، اپنے نیک ارادوں کے ذریعہ، اپنی قربانیوں کے جذبے کے ذریعے۔پس ان جذبوں کو زندہ رکھو، مایوس ہونے کی ضرورت نہیں وہی نمونہ زندہ رکھنے کے لائق ہے جو ڈاکٹر عبدالقدوس نے دکھایا تھا کہ کوئی شہادت ہمیں مرعوب نہیں کر سکتی بلکہ شہادت کی تمناؤں کو اور زیادہ بڑھا جائے گی۔ایک انسان کی جان لیں گے تو سارا خاندان جان قربان کرنے کے لئے تیار ہو جائے گا۔اس وفا کے ساتھ آپ احمدیت پر قائم رہیں میں آپ کو خدا کی قسم کھا کر یقین دلاتا ہوں کہ اتنے بےشمار خدا کے فضل آپ پر نازل ہوں گے کہ جواب تک ہوئے ہیں ان کو آپ بھول جائیں گے۔کثرت کے ساتھ خدا آپ کو بڑھاتا چلا جائے گا اور آپ ہیں اور آپ ہی کی سچائی ہے جس نے دنیا پر غالب آنا ہے باقی ہر بات جھوٹی ہے، ہر بات قصہ ہے۔یہی وہ حقیقت ہے، یہی وہ حقیقت ہے جسے ہم محمدی حقیقت کہہ سکتے ہیں، یہی وہ حقیقت ہے جسے ہم عیسوی حقیقت کہہ سکتے ہیں، یہی موسوی حقیقت تھی ، یہی ابراہیمی حقیقت تھی ، یہی حقیقت نوح کی حقیقت تھی۔پس اگر نوح کی طرح آپ کے مقابل پر اتنی عظیم قو میں کھڑی ہوئیں جن پر بظاہر نوح کے پیغام کا غالب آنے کا کوئی سوال نہ رہا تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ وہ نوحی قومیں مٹا دی جائیں گی اور آپ کو زندہ رکھا جائے گا کیونکہ آپ پوری سچائیوں پر قائم ہیں جو ہمیشہ سے خدا کی طرف سے نازل ہوا کرتی ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کی حفاظت فرمائے ، آپ کے ایمان کی حفاظت فرمائے ، آپ کے دل کو اور آپ کے ایمان کو نئی جلا بخشتا چلا جائے۔آمین۔خطبہ ثانیہ کے دوران فرمایا :- ابھی نماز جمعہ اور عصر کے بعد انشاء اللہ ڈاکٹر عبدالقدوس صاحب کی نماز جنازہ غائب بھی ہوگی۔