خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 641
خطبات طاہر جلد ۸ 641 خطبه جمعه ۲۹ ستمبر ۱۹۸۹ء مسیح نہیں بلکہ موسوی مسیح کے ماننے والوں نے کردار کا یہ عظیم الشان نمونہ دکھایا۔آپ نے محمدی مسیح کے غلام اور تابع ہیں آپ نے تو اس کا دامن پکڑا ہے جو حضرت محمد کو ایک مسیح کے طور پر عطا ہوا ہے۔آپ کا کردار تو ہر پہلو سے پرانی مسیحی قوم کے کردار سے زیادہ اعلی ، زیادہ شاندار اور زیادہ مضبوط اور زیادہ قوی ایمان پر قائم رہنا چاہئے ، زیادہ قوی بنیادوں پر قائم رہنا چاہیئے اس لئے میں آپ کے سامنے یہ باتیں دہرا رہا ہوں کہ پاکستان میں ابھی مظالم کا دور جاری ہے اور خدا بہتر جانتا ہے کہ کب تک جاری رہے لیکن جب آپ اس عظیم تاریخ کی روشنی میں ان واقعات کا مشاہدہ کریں گے تو آپ کو معلوم ہوگا کہ آپ کا حال خدا کے فضل سے گزشتہ بہت سی قوموں کی نسبت بہت بہتر ہے۔تھوڑی آزمائشوں کے نتیجے میں خدا آپ پر بہت زیادہ فضل نازل فرما رہا ہے اور اتنی جلدی جلدی فضل نازل فرما رہا ہے کہ اس کی چمک دمک سے آنکھیں خیرہ ہو جاتی ہیں۔اب تو غیر بھی محسوس کرنے لگے ہیں کہ جو قیمت ہم پاکستان میں ادا کر رہے ہیں اس سے بہت زیادہ ہمیں اس کی جزامل رہی ہے۔چنانچہ آج صبح سویڈن ٹیلی ویژن کی ایک نمائندہ خاتون جو انٹرویو کے لئے آئیں پاکستان کے حالات کے متعلق چند باتیں معلوم کرنے کے بعد انہوں نے کہا لیکن ایک بات تو ہے کہ جو کچھ آپ پارہے ہیں وہ اس سے بہت زیادہ ہے جو آپ کھورہے ہیں۔کیا یہ درست نہیں ہے؟ میں نے کہا کہ ہاں درست ہے اور اس سے زیادہ درست ہے جو تم جانتی ہو۔اس طرح خدا کے فضلوں کی بارشیں ہم پر نازل ہوئی ہیں کہ ہم اس کا وہم و گمان بھی نہیں کر سکتے۔مخالفت کے ان چند سالوں میں دنیا میں جماعت نے ترقی کی اور جیسا وقار قائم کیا ہے اور جس طرح اس کو عظمت نصیب ہوئی ہے اور جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو آج زمین کے کناروں تک عزت سے یاد کیا جارہا ہے اس کا عشر عشیر بھی پاکستان میں ہم نے نہیں لگایا۔تب اس خاتون نے کہا کہ ہاں آپ بالکل سچ کہتے ہیں۔مجھے جو یہ خوش نصیبی مل رہی ہے کہ میں آج انٹرویو کے لئے آئی ہوں یہ بھی پاکستان کی مخالفت کی ہی مرہون منت ہے۔اگر پاکستان میں مخالفت نہ ہوتی تو مجھے کبھی وہم بھی نہیں آ سکتا کہ میں آپ کے آنے پر انٹرویو کے لئے حاضر ہوتی۔یہ سب خدا کے پھل ہیں لیکن بڑی ذہین خاتون تھیں۔انہوں نے کہا کہ ہاں اس کے ساتھ میں یہ بھی جانتی ہوں کہ جو درد کی لہریں آپ کے دل میں