خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 631
خطبات طاہر جلد ۸ 631 خطبه جمعه ۲۹ ستمبر ۱۹۸۹ء خدا گواہ ہے کہ جماعت پر اتنے فضل نازل ہونگے کہ جواب تک ہوئے ہیں آپ ان کو بھول جائیں گے ( خطبه جمعه فرموده ۲۹ ستمبر ۱۹۸۹ء بمقام بیت الحمد الموسویڈن ) تشہد و تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔احمدیت گزشتہ ایک لمبے عرصے سے جس غیر معمولی ابتلاء میں سے گزر رہی ہے یہ ابتلاء کا دور ایک تاریخی حیثیت رکھتا ہے اور تاریخ ساز ہے، وہ تمام مذاہب کی تاریخ جو مختلف کتب مقدسہ میں پڑھا کرتے تھے اور جن کا ایک بہت ہی عمدہ ریکارڈ قرآن کریم نے محفوظ فرمایا اور یکجائی صورت میں تمام بنی نوع انسان کی مذہبی تاریخ کے اہم نکات کو اکٹھا کر دیا۔اس کے مطالعہ کے وقت ہم حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے ظہور تک کی سب تاریخ کے اہم نکات سے واقف ہو چکے ہیں اور وہ سارے امور جو مختلف انبیاء کے زمانوں میں ظہور پذیر ہوئے جن کا ذکر قرآن کریم میں ملتا ہے ہم نے اپنی آنکھوں کے سامنے رونما ہوتے دیکھے اور اس زاویے سے رونما ہوتے دیکھے جس زاویے سے گزشتہ زمانوں میں انبیاء کی جماعتیں دیکھا کرتی تھیں۔اس زاویے سے نہیں جس زاویے سے انبیاء کے دُشمن اس تاریخ کے خاص دور کو ملاحظہ کیا کرتے تھے۔پس دو ہی دائرے ہیں جن میں مذہبی تاریخ مختلف وقتوں میں عملی صورتوں میں رونما ہوتی رہی ہے ایک صداقت کا دائرہ جو اس آواز سے شروع ہوتا تھا کہ میں خدا کی طرف سے ہوں اور خدا نے مجھے بنی نوع انسان کے لئے یا بنی نوع انسان کے ایک حصے کے لئے نمائندہ بنا کر بھیجا ہے۔جس