خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 589
خطبات طاہر جلد ۸ 589 خطبه جمعه یکم ستمبر ۱۹۸۹ء ہم ان سب کو ہلاک کرنے والے ہیں اور چٹیل میدان بنادیں گے۔ان چٹیل میدانوں کے لئے تیاری تو یہ ساری کر چکے ہیں۔ایسے ایسے خوفناک ہلاکت کے بم ایجاد کر چکے ہیں جن میں سے اگر سوواں حصہ بھی چل جائیں تو زمین کا بڑا حصہ ریگزاروں میں اور چٹیل میدانوں میں تبدیل ہو جائے گا یہاں تک کہ سطح زمین سے زندگی اٹھ جائے گی۔پس با وجود اس کے کہ جماعت احمد یہ بظاہر ایسے معاشرے سے تعلق رکھتی ہے جو غاروں کا معاشرہ ہے جو پرانے زمانے اور غاروں کے زمانوں میں بسنے والے انسانوں کا معاشرہ آپ سمجھ لیں لیکن میں آپ کو یقین دلاتا رہا ہوں کہ یہی وہ تمدن ہے جو دنیا میں زندہ رہے گا یہی وہ تمدن ہے جس نے آئندہ تمدنوں کی بنیاد ڈالنی ہے۔اس سے پہلے مڑ کر تاریخ پر آپ نگاہ ڈال کر دیکھیں کہ ان جیسی تہذیبیں جیسی آج آپ کے سامنے ہے بارہا دنیا سے مٹتی ہیں اور بار ہا مٹادی جائیں گی اس کے لئے کوئی جواز نہیں۔پس خدا کی طرف لوٹنا خدا سے محبت میں لذت حاصل کرنا ہی زندگی کا راز ہے۔جو اس دنیا کی زندگی کی ضمانت دیتا ہے اور دوسری دنیا کی زندگی کی بھی ضمانت دیتا ہے۔