خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 457
خطبات طاہر جلد ۸ 457 خطبہ جمعہ ے جولائی ۱۹۸۹ء مسجد میں بناتے وقت ظاہری زینت پر زور دینے کے بجائے تقویٰ کو مدنظر رکھنا چاہئے۔لاس اینجلس اور گوئٹے مالا کی مساجد کے افتتاح کا ذکر (خطبہ جمعہ فرمودہ ۷ جولائی ۱۹۸۹ء بمقام لاس اینجلس امریکہ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا :۔آج کا دن بہت ہی مبارک دن ہے اور خوشیوں کا دن ہے اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کا دن ہے اور اس لحاظ سے سب سے زیادہ مبارک کے لائق یہ جماعت یعنی لاس اینجلس کی جماعت ہے جن کے شہر میں ایک نہایت ہی خوبصورت مسجد میں مجھے آج اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ خطبہ دینے کی سعادت نصیب ہورہی ہے۔پھر اس خوشی میں تمام جماعت امریکہ بھی شامل ہے اور جماعت امریکہ کے ساتھ تمام دنیا کی ۱۲۰ ممالک کی جماعتیں بھی شامل ہیں کیونکہ جہاں بھی جماعت احمدیہ کو خدا کا گھر بنانے کی توفیق عطا ہوتی ہے، ساری جماعت امت واحدہ کی طرح اس خوشی میں شریک ہو جاتی ہے۔لیکن بالخصوص ان دنوں جبکہ پاکستان میں جماعت احمدیہ پر ایسی پابندیاں عائد کی گئیں کہ خدا کے گھر مسمار کئے گئے اور خدا کے گھروں کو خدا کے نام پر مساجد کہنا خلاف قانون قرار دے دیا گیا، یہاں مساجد کی نئی تعمیر میں بہت سی روکیں ڈالی گئیں۔ایسے حالات میں میں نے ابتداء ہی میں جماعت کو یہ نصیحت کی تھی کہ ایک سچے مومن کی طرح ردعمل دکھا ئیں اور جہاں ایک مسجد گرائی جاتی ہے وہاں سو مسجد میں بنانے کی