خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 404
خطبات طاہر جلد ۸ 404 خطبہ جمعہ ۹ / جون ۱۹۸۹ء پوری کریں چنانچہ عجیب اتفاق ، میں اس اتفاق کہ دیتا ہوں مگر اس کو کہنا چاہئے خدا کی تقدیر ہے۔ایک دوست ان دنوں میں میرے پاس تشریف لائے لاہور سے تھے انہوں نے کہا کہ میں نے ایک خواب دیکھی ہے کہ علماء بعض آپ کے پاس آ رہے ہیں دوسرے ملکوں کے بڑے دور دور سے اور غالباً چین کا بھی اس کا ذکر تھا میں چیک کر کے بعد میں بتاؤں گا اور وہ ایسے علماء ہیں جو اپنے علاقے پر بڑا اثر کھتے ہیں اور آپ کے پاس چند دن ٹھہر کے احمدیت قبول کر کے واپس چلے جاتے ہیں اور ان علاقوں میں پھر آگے احمدیت کے چرچے چل پڑتے ہیں۔تو میں نے ان کو کہا کہ ایک عالم تو آج کل یہاں پہنچا ہوا ہے۔اب دیکھیں چنانچہ جانے سے پہلے اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان کے سارے شکوک صاف ہوئے انہوں نے بیعت کی ، آ کے مجھے دعا کے لئے تاکید اور ساتھ میں یہ وعدہ کیا کہ آپ دیکھیں گے کہ میں اپنے عہد پر پورا اترنے والا انسان ہوں، میں جا کر اپنی ساری کوشش صرف کروں گا کہ وہ سارا علاقہ عنقریب احمدیت کے نور سے منور ہو جائے۔تو یہ مباہلے کا ایک یہ بھی پھل ہے۔میں نے کہا تھا اگلی صدیاں اس کے پھل پائیں گی انشاء اللہ۔پس چین میں جواز سر نو احمدیت زندہ ہوئی ہے اس کا پھل تو اگلی صدیاں کیا قیامت تک انشاء اللہ چین کے لوگ کھاتے رہیں گے اور استفادہ کرتے رہیں گے۔پس الحمد للہ جتنا بھی شکر کیا جائے کم ہے لیکن ابھی دعا ئیں جاری رہنی چاہئیں اور نیک اعمال کے ساتھ مباہلے کے نشان کو روشن تر کرنے کی ضرورت باقی ہے۔