خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 380 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 380

خطبات طاہر جلد ۸ 380 خطبہ جمعہ ۲ / جون ۱۹۸۹ء کھینچ لیتی ہے۔کہیں احمدیت کے خلاف فساد کرتے کرتے آپس میں فسادات میں مبتلاء ہو جاتے ہیں۔تو اللہ تعالیٰ کے منصوبے چل رہے ہیں اور اس کا مکر یعنی خدا کا مکر جیسا کہ قرآن کریم میں لکھا ہے وه خَيْرُ الْمُكِرِينَ (آل عمران : ۵۵) ہے وہ لازماً غالب آنے والا مکر ہے۔اس لئے اصل انحصار دعاؤں پر ہے۔اگر ہم دعائیں کریں گے تو آپ یا درکھیں کہ خدا تعالیٰ ان کی تدبیریں ان پر الٹ دے گا اور ان کی تدبیریں خدا کی تقدیر پر غالب نہیں آسکتیں۔ایک اور دعا کی تحریک میں بھول گیا تھا وہ بھی خطبہ ثانیہ سے پہلے کر دیتا ہوں۔وہ سیرالیون کے لئے خصوصیت سے دعا کی تحریک ہے۔وہاں کے صدر محترم جو بہت نیک دل انسان ہیں ، خدا کا خوف رکھنے والے اور خدا پر ایمان رکھنے والے ہیں۔انہوں نے عام سیاسی دستور سے ہٹ کر اپنے ملک کی اقتصادی بدحالی سے تنگ آ کر اب یہ تحریک کی ہے کہ آئمہ مساجد اور دیگر مذہبی لوگ سیرالیون کے لئے دعا مانگیں اور دعاؤں کے ذریعے ہماری مدد کریں کیونکہ ہم جو کوششیں کر سکتے تھے کر رہے ہیں، کر چکے ہیں لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکل رہا اور دن بدن ہم زیادہ سے زیادہ مفلوک الحال ہوتے چلے جارہے ہیں اور اقتصادی حالت ہمارے دائرہ اختیار سے نکل چکی ہے ہم سنبھال نہیں سکتے اس کو۔چونکہ جماعت احمدیہ کے امام کو بھی ان کی طرف سے خصوصی پیغام پہنچا اور وہاں کے جو ہمارے امام ہیں اور وزیر مذہبی امور نے ان کو پریذیڈنٹ کی یہ خواہش پہنچائی کہ تمام احمدی مساجد میں دعا کا اعلان کروایا جائے۔اس سے مجھے خیال آیا کہ تمام دنیا کی جماعتوں کو ان کے لئے دعا کی تحریک کروں۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل کے ساتھ ان کے حالات درست کرے اور جو بھی مخفی محرکات ہیں جو دن بدن ان کی اقتصادی حالت کو گراتے چلے جارہے ہیں ان پر خدا کا اختیار ہے، بندے کا اختیار نہیں۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے وہ حالات بدل دے اور ان کو سکون اور امن کے دن نصیب ہوں۔بہت دردناک حالت ہے۔یہاں تک کہ بعض غریب استاد جن کو پہلے ہی بہت معمولی گزارے ملتے تھے ان کو چھ چھ مہینے تک کی حکومت تنخواہیں بھی نہیں دے سکی۔ایک ایسے ہی استاد نے تمام دنیا میں چٹھیاں لکھنی شروع کر دیں کہ ہم مر گئے بھوک سے کچھ کرو ہمارے لئے اور بے بسی کا عالم ہے، بالکل بے اختیاری ہے۔اس لئے خصوصیت سے آپ دعا کریں اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس دعا کے نتیجے میں وہاں حالات کو تبدیل فرمادے، ایک نہایت عمدہ پاکیزہ انقلاب بر پا ہو جائے۔اس سے پہلے ہم ایک