خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 378 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 378

خطبات طاہر جلد ۸ 378 خطبہ جمعہ ۲ / جون ۱۹۸۹ء چیز کے ہم منتظر تھے وہ ہمیں نہ دکھایا۔تو اگر خدا ہی غیرت نہیں رکھتا اُن کے نزدیک نعوذ بالله من ذالک۔اگر خدا ہی سچائی کے لئے غیرت نہیں رکھتا تو پھر ہم ہی غیرت دکھا ئیں پھر۔تو کیوں نہ ہم اپنے ہاتھ میں لیں اس نظام کو اور ان کو تکلیفیں پہنچائیں۔یہی وہ جذبہ تھا جس کے نتیجے میں ننکانہ صاحب والا دردناک واقعہ ہوا اور اسی آگ میں جلتے ہوئے انہوں نے ایک اور منصوبہ بنایا تھا کہ ۲۵ جون کو دوبارہ سارے پاکستان میں صرف ایک دو قصبوں میں نہیں احمدیوں کے گھر جلانے، اموال لوٹنے اور ان کے خلاف عام فساد برپا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کے لئے ایسے انتظام رکھتے ہیں کہ ہر قسم کے ان کے منصوبوں کی اطلاع ملتی رہتی ہے۔اب ان کا ایک یہ منصوبہ ہے کہ 9 تاریخ یا ۱۰ تاریخ کو ، ۹ کو جمعہ ہے ہوسکتا ہے 9 کو شروع کریں اور ۱۰ چونکہ وہ دن یاد کرواتا ہے مباہلے کا دن۔یعنی ۱۰ تاریخ وہ دن یاد کرواتی ہے اس لئے بعضوں کا خیال ہے۔اکو ہی چنیں گے۔ایک دفعہ پھر یہ اپنی یہ رذیل کوشش کریں گے کہ جماعت احمدیہ کو نقصان پہنچا ئیں ، فسادات کریں اور اس طرح گویا کہ خدائی کو اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کرتے ہوئے دنیا کو یہ دکھا ئیں کہ دیکھو مباہلہ جماعت کو کتنا مہنگا پڑا ہے اور کتنا نقصان دہ ثابت ہوا۔جہاں تک ان کی اس خواہش کا تعلق ہے یہ خواہش تو لازماً جھوٹی نکلے گی۔اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کو جو ترقی دینے کے فیصلے کئے ہیں، جو اللہ تعالیٰ کی تقدیر نے جماعت پر فضل نازل فرمانے کے فیصلے کئے ہیں ان کی راہ میں تو کوئی کھڑا نہیں ہوسکتا۔کوئی دنیا کی طاقت روک نہیں بن سکتی۔یہ آسمان کی بارشیں ہیں جو چھتریوں سے رکا نہیں کرتیں۔چھتوں سے بھی نہیں رکا کرتیں۔ساری کائنات سے جب ساری زمین پر خدا کی بارشیں نازل ہو رہی ہوں کون ہے جو عمارتیں کھڑی کر کر کے یا چھتریاں تان کر یا سائبان لگا کر اس بارش کی رحمت کو روک سکے اور خدا کے غضب کی بجلیاں بھی جب کڑکیں تو ان کو بھی دنیا کی کوئی طاقت روکا نہیں کرتی نہ روک سکتی ہیں۔ہاں انسان کے غضب کی بجلیوں کی راہ میں خدا کی تقدیریں ضرور حائل ہو جایا کرتی ہیں اور اپنے پاک بندوں کو ان سے بچالیا کرتی ہیں۔اس لئے ہمارا توکل خالصہ اللہ پر ہے۔اس عرصے میں دعائیں کریں کہ خدا تعالیٰ نے جہاں ہم پر بے انتہاء احسانات فرمائے ہیں اور سارے عالم میں رحمتوں کی بارشیں نازل فرما رہا ہے وہاں ہمارے پاکستانی بھائیوں کو بھی ان دشمنوں کے شر اور شرارت اور ان کے غضب کی بجلیوں سے بچائے اور یہ دعا کریں