خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 33 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 33

خطبات طاہر جلد ۸ 33 خطبه جمعه ۱۳/ جنوری ۱۹۸۹ء کرنا کوئی شخص اگر ساری زندگی میں اسی جھگڑے کو نپٹا جائے گا تو میں کہہ پاؤں گا کہ خدا کی قسم وہ بھی کامیاب ہو گیا لیکن ان جھگڑوں کو نپٹا کر پھر غناء کے مضمون میں داخل ہونا اور پھر غناء کے نتیجے میں تبتل کے مقام کو سمجھنا اور پھر تبتل کی کوشش کرنا یہ تو بہت ہی وسیع مضمون ہے اور جب تک خدا تعالیٰ کا فضل شامل نہ ہو انسان کو نصیب نہیں ہو سکتا۔دعا کی مدد کے بغیر ممکن ہی نہیں ہے۔پس قرآن کریم میں جو فرمایا تَتَجَافَى جُنُوبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ يَدْعُوْنَ رَبَّهُمْ خَوْفًا وَطَمَعًا وَمِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ اس کا مطلب یہی ہے کہ وہ الگ ہوتے ہیں لیکن جانتے ہیں کہ ہم اپنے بستروں اور آرام گاہوں سے الگ ہوتے ہیں لیکن جانتے ہیں کہ ہم اپنی کوشش سے اپنے خدا کو نہ خوف کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں نہ طمع کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں۔ہاں دعا کے ذریعے ہم ضرور ان تمام مراحل کو طے کر سکیں گے۔پس یہ سارا سفر دعا کے ذریعے طے ہوتا ہے۔مسلسل دعا، ہر قدم پر دعا، ہر اگلی منزل کے لئے دعا، ہر پچھلی منزل سے دور ہونے کے لئے دعا، اس سے کامل قطع تعلقی کے لئے دعا، یہ دعا کہ رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً ۚ إِنَّكَ انْتَ الْوَهَّابُ ) (آل عمران: 9) جتنی بھی قرآن کریم میں دعا ئیں آپ پائیں گے ان میں یہی مضمون بیان ہوگا کہ فرار کے لئے ، غناء کے لئے تیل کے لئے ، خدا کو کامل طور پر پالینے کے لئے پھر خدا کی خاطر بنی نوع انسان پر جھکنے کے لئے اور ان کے فائدے کے لئے ہر قربانی کے لئے تیار رہنے بلکہ ہر قربانی پیش کرنے کے لئے ہر ہر قدم پر آپ کو دعا کی ضرورت ہوگی۔خدا کرے کہ جماعت احمدیہ کا ہر فرد اس سفر کو قرآنی تعلیم کے مطابق اختیار کرے اور ہم اپنے لئے بھی دعا کریں اور اپنے بھائیوں کے لئے بھی دعا کریں۔اپنے سے طاقتوروں کے لئے بھی دعا کریں اور اپنے کمزوروں کے لئے بھی دعا کریں کہ خدا جماعتی لحاظ سے ہمیں یہ عظیم الشان سفر اختیار کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اس سفر کے تمام مراحل کو ہمارے لئے آسان فرمادے ورنہ اس کی مدد کے بغیر ہم ایک قدم بھی اس کی راہ میں آگے نہیں بڑھا سکتے۔