خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 361
خطبات طاہر جلد ۸ 361 خطبه جمعه ۲ / جون ۱۹۸۹ء صد سالہ جشن تشکر کے سلسلہ میں منعقدہ نمائشوں میں یکسانیت پیدا کرنے کی ضرورت ہے ( خطبه جمعه فرموده ۲ جون ۱۹۸۹ء بمقام بیت الفضل لندن ) / تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔جب سے احمدیت کی دوسری صدی کا آغاز ہوا ہے ہم خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اب دو مہینے پورے کر کے تیسرے مہینے میں داخل ہوئے ہیں۔دنیا کے مختلف ممالک سے جور پورٹیں مل رہی ہیں ان سے پتا چلتا ہے کہ بعض ممالک تو چند دن کی خوشیاں منا کر آرام کرنے لگے ہیں اور وہ یہ سمجھ رہے ہیں کہ صد سالہ جشن کی تقریبات بس وہیں تک محدود تھیں کہ لوگوں کو دعوتوں پر بلایا جائے، جھنڈیاں لگائی جائیں، چراغاں کئے جائیں، کچھ نمائش کا بھی اہتمام ہو اور کچھ ریڈیو اور ٹیلی ویژن اور اخبارات کے ذریعے جماعت کا تعارف ہو جائے لیکن اس کے برعکس بعض ممالک ایسے بھی ہیں خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جو بڑی ذمہ داری اور بڑی مستعدی کے ساتھ بقیہ سال کے بہترین استعمال کے لئے کوشاں ہیں، منصوبے بنارہے ہیں، باقاعدہ مختلف گروہوں میں جماعت کو باندھ کر ان کے سپرد ذمہ داریاں کر رہے ہیں اور ان کی رپورٹیں اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت ہی امید افزا ہیں۔معلوم ہوتا ہے کہ انشاء اللہ دن بدن جشن کے تشکر کا کام بڑھتا چلا جائے گا نہ کہ کم ہو گا۔اس لئے میں نے سوچا کہ جماعت کے اس حصے کو بھی جنہوں نے جشن کا غلط تصور سمجھا اور عارضی طور پر خوشیاں منا کر اب وہ آرام کی طرف مائل ہو گئے ہیں اس طرف متوجہ کروں کہ ہمارا بڑا بھاری کام ابھی باقی