خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 345
خطبات طاہر جلد ۸ 345 خطبه جمعه ۲۶ مئی ۱۹۸۹ء آل عمران کا اکثر حصہ آنحضور ﷺ کی آخری عمر میں نازل ہوا ہے اور بعض آیات تو آپ کے وصال سے کچھ دن پہلے نازل ہوئیں۔پس معلوم ہوتا ہے کہ ان آیات کا تعلق آنحضرت ﷺ کے وصال کے قرب سے تھا اور اسی نسبت سے بعض اہم نصائح مسلمانوں کی گئیں۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وصال کے دن بھی میں نے یہی مناسب سمجھا کہ ان آیات کی زبان میں آپ کے سامنے خدا تعالیٰ کا منشاء رکھوں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ حَقَّ تُقَتِهِ وَلَا تَمُوْتُنَّ إِلَّا وَاَنْتُمْ مُسْلِمُونَ کہ اے وہ لوگو! جو ایمان لائے ہو اللہ کا تقویٰ اختیار کر وایسا تقویٰ جیسا کہ تقویٰ کا حق ہے۔وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ اور ہر گز نہیں مرنا جب تک کہ کامل طور پر مسلمان نہ ہو چکے ہو۔یہاں دراصل حَقَّ تُقتِہ سے آنحضرت ﷺ کے تقویٰ کی طرف اشارہ تھا اور اس مضمون کو نہ سمجھنے کے نتیجے میں بہت سے مفسرین نے بہت ٹھوکریں کھائیں اور بعض بنیادی غلطیاں کیں جس کا عالم اسلام کو نقصان پہنچا۔ایک طرف وہ اس آیت کو پڑھتے تھے کہ اے لوگو جو ایمان لائے ہو اللہ کا تقویٰ ایسا اختیار کرو جیسا کہ تقویٰ کا حق ہے۔دوسری طرف اس آیت کو پڑھتے تھے کہ فَاتَّقُوا اللهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ (التغابن : ۱۷) اللہ کا تقویٰ اختیار کرو جہاں تک توفیق ہے۔چنانچہ انہوں نے اس مضمون کو نہ سمجھ کر کہ پہلی آیت میں کس کے تقویٰ کا ذکر ہو رہا ہے یہ سمجھ لیا کہ بعد میں خدا نے آسانی پیدا کر دی اور مَا اسْتَطَعْتُم والی آیت نے حَقَّ تُقتِه والی آیت کو منسوخ کر دیا ہے۔چنانچہ بڑے بڑے اعلیٰ پائے کے مفسرین بھی اس غلطی میں مبتلا ہوئے اور جیسا کہ عام طور پر رواج ملتا ہے بعض غلط احادیث حضرت ابن عباس کی طرف منسوب کر کے بیان کی جاتی ہیں۔تو ایک روایت حضرت ابن عباس کی طرف بھی منسوب ہے کہ آپ نے فرمایا کہ مَا اسْتَطَعْتُم والی آیت نے حَقَّ تُقیّه والی آیت کو منسوب کر دیا۔حالانکہ دوسری اس سے زیادہ مستند حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت ملتی ہے کہ ہرگز ان میں تضاد نہیں ہے اور کسی آیت نے دوسری کو منسوخ نہیں کیا۔بہر حال جو غلطی کھانے کی وجہ ہے وہ دراصل یہی ہے کہ اس مضمون کو نہیں سمجھ سکے کہ یہاں حق تقیہ سے حضرت اقدس محمد مصطفی علیہ کی مثال پیش کی جارہی ہے اور چونکہ آپ کی وفات کا وقت قریب تھا اور آپ ہی وہ کامل مسلم تھے جو وفات پانے