خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 331
خطبات طاہر جلد ۸ 331 خطبه جمعه ۹ ارمئی ۱۹۸۹ء اورا خلاص میں ترقی کرتی چلی جارہی ہے، ساری دنیا میں پھیل رہی ہے۔دیکھتے دیکھتے نئے نئے ملکوں میں خدا تعالیٰ ان کو عظمتیں اور غلبے نصیب فرما رہا ہے۔ہم کیا منہ دکھائیں گے قوم کو کہ مباہلے کے نتیجے نکلا کرتے ہیں۔کافی انتظار کیا، آٹھ دس مہینے گزر گئے، گیارہ مہینے ہو گئے خدا حرکت میں نہیں آ رہا۔اس لئے اپنے ہاتھ میں فیصلے لو خدا پر بیٹھے رہے تو کچھ بھی نہیں بننا احمدیوں کا۔یعنی ہماری طرف سے ان پر کوئی حجت تمام نہیں ہو سکتی۔لیکن میں آپ کو یہ بتا تا ہوں کہ ہمارا خدا صرف ہماری تائید کا خدا صرف ان معنوں میں نہیں ہے کہ ہم پر رحمتیں اور فضل نازل فرماتا ہے بلکہ وہ دشمن کو ہلاک کرنے کی بھی طاقت رکھتا ہے۔دشمن کو رسوا اور ذلیل کر دینے کی طاقت بھی رکھتا ہے۔اس لئے یہ دشمن جو بڑے ناز اور فخر کے ساتھ اس وجہ سے ناز اور فخر کرتے ہیں کہ حکومت ان کے ساتھ ہے۔مرکز کی حکومت بھی ان کے ساتھ ہے، پنجاب کی حکومت بھی ان کے ساتھ ہے۔اس وجہ سے ناز اور فخر میں مبتلاء ہیں کہ دنیا میں احمدیوں کا کوئی نہیں رہا۔ان کو میں بتا دیتا ہوں کہ جس خدا کا یہ کلام ہے جو میں نے آپ کے سامنے پڑھ کے سنایا ہے وہ خدا ہمارے لئے کافی وکیل ہے اور ہمیشہ سے وہ اپنے پاک بندوں کی وکالت کرتا چلا آیا ہے اس لئے ہم سے تمہیں کوئی خوف نہیں۔احمدی نوجوان جب تک میں ان کو کہتا رہوں گا صبر کے نمونے دکھائیں گے اور صبر پر قائم رہیں گے اور تمہاری یہ ناپاک سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے کہ احمدیوں کا صبر تو ڑ کر ان پر اپنے مظالم توڑنے کے بہانے نکالولیکن خدا ہے جس کی برداشت لا متناہی سہی لیکن وہ خود فرماتا ہے کہ ایک حد کے بعد پھر میں اپنا صبر خود تو ڑ دیا کرتا ہوں اور جب میں فیصلہ کرتا ہوں کہ اب قوم کو کافی مہلت مل چکی ہے تو پھر اس قوم کو کوئی بچانے والا نہیں ہوا کرتا۔وَإِذَا أَرَادَ اللهُ بِقَوْمٍ سُوءٍ فَلَا مَرَدَّ لَهُ (الرعد :۱۲) جب خدا یہ فیصلہ کرتا ہے کہ کسی قوم کی ہلاکت کے دن آگئے ہیں تو اس قوم سے اس برائی کو روکنے والا کوئی نہیں ہوا کرتا۔پس ہم تمہیں اپنی طرف سے نہیں بلکہ خدا کی طرف سے، خدا کے نام پر ڈراتے ہیں۔اشتعال پھیلانے اور حکومت کو احمدیت پر ظلم پر اکسانے کے لئے ان کے دماغ جس طرح چلتے ہیں اور کیسی کیسی احمقانہ باتیں ان کو سوجھتی ہیں اس کی ایک مثال میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔صد سالہ جشن تشکر کے متعلق جب پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ کیا کہ احمدیوں کو کسی رنگ میں بھی جشن تشکر نہ منانے دیا جائے۔یہاں تک کہ ان کے بچوں کو مٹھائی کھانے سے بھی باز رکھا جائے،