خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 328
خطبات طاہر جلد ۸ 328 خطبه جمعه ۱۹ رمئی ۱۹۸۹ء تیرا وکیل ہے۔وہ تیری وکالت کرے گا، وہ شیطان کے مقابل پر اپنی آسمانی فوجیں لے کر آئے گا اور اس کے ہر حربے کو نا کام کر کے دیکھا دے گا۔پس جماعت احمدیہ پاکستان ہو یا بنگلہ دیش ہو یا دیگر ایسی جماعتیں ہوں جو نہایت ہی خطرات کے حالات سے گزر رہی ہیں میں ان کو خدا کے کلام کی زبان میں یہ یقین دلاتا ہوں کہ خدا ان کو کبھی نہیں چھوڑے گا۔وہ اپنے عزم اپنے حوصلے کی حفاظت کریں اور خدا سے ثبات کی دعا کریں۔خدا سے دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ انہیں ثبات قدم نصیب فرمائے۔پس ساری دنیا کی جماعتوں کو ان کے لئے ایسی ہی دعائیں کرنی چاہئیں کیونکہ ہر قوم میں کچھ کمزور بھی ہوتے ہیں اور اس آیت کے علاوہ ایک اور آیت میں ذکر بھی موجود ہے کہ جن کو انسان ظاہری طور پر خدا کے بندے سمجھتا ہے ان میں بعض ایسے کمزور انسان بھی نکل آتے ہیں کہ جن کے دل میں نفاق ہوتا ہے، جن کے دلوں میں بیماریاں پائی جاتی ہیں اور زلازل کے وقت وہ جھڑ جاتے ہیں اس لئے یہ مراد ہر گز نہیں کہ الہی جماعتوں میں سے کبھی کوئی ٹھو کر نہیں کھائے گا بلکہ مراد یہ ہے کہ اس وقت جو خدا کے ہیں وہ پہچانے جاتے ہیں، وہ الگ اور ممتاز ہو کر الگ نکھر کر سامنے آ جاتے ہیں اور جو شیطان کا گندہ مال ہے وہ الگ ہو جاتا ہے اور دنیا دیکھ لیتی ہے کہ خدا کے بندے کون تھے اور غیر اللہ کے کون بندے تھے۔چنانچہ بعض دفعہ بہار کے دنوں میں بھی آپ نے دیکھا ہو گا درختوں پر بعض پتے سوکھے ہوتے ہیں۔ویسے تو پتا نہیں لگتا بہار ہی بہار دکھائی دیتی ہے لیکن جب تیز آندھیاں چلتی ہیں تو انہی سبز پتوں میں سے بعض سوکھے ہوئے پتے جھڑ کے نیچے گر جاتے ہیں۔تو زلازل کے وقت بعض نقصان پہنچتے ہیں، بعض لوگوں کوٹھوکر ضرورلگتی ہے اور جو خدا کا ہے وہ خدا کا ہو کر سامنے آجاتا ہے، جو شیطان کا ہے وہ شیطان کا ہو کر سامنے آجاتا ہے۔پس ہمیں اس موقع پر ان کمزوروں کے لئے بھی دعا کرنی چاہئے اللہ ان کو بھی ٹھوکروں سے بچائے ، ان کی حفاظت فرمائے۔اس موقع پر دشمن نے جو سازشوں کا جال پھیلایا ہے اس سازش کے جو نقوش اب نکل کر سامنے آ رہے ہیں۔ایک تو یہ ہے کہ وہ جگہ جگہ ایسے احمدیوں پر قاتلانہ حملے کروا رہے ہیں جوان حالات میں اپنے دفاع کی طاقت نہیں رکھتے اور اس پہلو سے وہ سمجھتے ہیں کہ جماعت کے نو جوان جو لمبے صبر کے دور سے گزر رہے ہیں اب صبر کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دیں گے اور ان دردناک قتلوں کو