خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 323 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 323

خطبات طاہر جلد ۸ 323 خطبه جمعه ۹ ارمئی ۱۹۸۹ء بہائیت کے حملے سے نمٹنے کے لئے جماعت احمد خدا تعالیٰ کے فضل سے پوری طرح مستعد ہے ( خطبه جمعه فرموده ۱۹ارمئی ۱۹۸۹ء بمقام بیت الحمودز یورک سوئٹزرلینڈ ) تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں: وَاسْتَفْزِزُ مَنِ اسْتَطَعْتَ مِنْهُمْ بِصَوْتِكَ وَاجْلِبْ عَلَيْهِمْ بِخَيْلِكَ وَرَحِلِكَ وَشَارِكْهُمْ فِي الْأَمْوَالِ وَالْأَوْلَادِ وَعِدُهُمْ وَمَا يَعِدُهُمُ الشَّيْطَنُ إِلَّا غُرُورًا إِنَّ عِبَادِى لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَنَّ وَكَفَى بِرَبِّكَ وَكِيْلًا پھر فرمایا:۔(بنی اسرائیل : ۶۶،۶۵) یہ آیات جو میں نے آپ کے سامنے تلاوت کی ہیں ان میں اللہ تعالیٰ شیطان کو مخاطب کرتے ہوئے اپنی طرف سے اپنے نیک بندوں کی نمائندگی میں ایک چیلنج کرتا ہے۔بہت ہی عجیب اور بہت ہی روح اور دل پر اثر کرنے والی آیت ہے۔بسا اوقات آپ نے خطبات میں سنا ہے کہ جو جماعت احمدیہ پر کئی قسم کے مصائب توڑے جاتے ہیں، خطرات کا سامنا ہوتا ہے۔تو میں جماعت کی نمائندگی میں دشمن کو کہتا ہوں کہ جو چاہتے ہو کر لوتم لا زمانا کام ہو گے اور اس طرز بیان سے جماعت کو ایک خاص لطف محسوس ہوتا ہے۔وہ یقین رکھتے ہیں کہ ہمارے ایمان کی عظمت کا ہمارے امام کو