خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 306 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 306

خطبات طاہر جلد ۸ 306 خطبه جمعه ۲ ارمئی ۱۹۸۹ء مغربی طاقتیں اس لئے خوش ہیں کہ ان کو اس سے دوہرا فائدہ حاصل ہوتا ہے۔اوّل یہ کہ مسلمان ممالک کو براہ راست وہ اپنے قابو کرنے کی کوشش کریں، ان کو اپنے تسلط میں لانے کی کوشش کریں تو یہ بہت ہی مشکل کام ہے۔جہاں جہاں مغربی ممالک نے براہ راست مسلمان ممالک کو زیر اثر لانے کی کوشش کی ہے ہماری تاریخ بتاتی ہے کہ وہیں وہیں اس تسلط کے خلاف شدید رد عمل پیدا ہوئے۔مثلاً آپ میں سے بہت سے ایسے ہوں گے جن کو یاد ہوگا کہ ایک وقت تھا کہ جب امریکہ نے براہ راست ڈیفنس پیکٹس کے ذریعے ، دفاعی معاہدوں کے ذریعے مسلمان ممالک کی صف بندی کرنے کی کوشش کی اور سکیم یہ تھی کہ روس کے مقابل پر ایک دیوار قائم کر دی جائے جس میں سارے مسلمان ممالک جو امریکن فوجی امداد کے ذریعے طاقت حاصل کریں ایک نمایاں کردار ادا کریں۔چنانچہ سنٹرل ٹریٹی آرگنائزیشن (سیٹو) بنا بغداد پیکٹ ہوا۔نیٹو کا ایک حصہ بھی اسی دائرے سے تعلق رکھتا ہے۔ان سارے ٹیکٹس کے نتیجے میں ان ممالک کی مسلمان حکومتوں کو کچھ فوجی تقویت تو حاصل ہوگئی لیکن امریکہ کا مقصد حاصل نہیں ہو سکا اور عوام الناس میں امریکہ کے خلاف شدید رد عمل پیدا ہو گیا لیکن سعودی نفوذ کے نتیجے میں امریکہ کے خلاف رد عمل نہیں پیدا ہوسکتا کیونکہ سعودیت کو ایک مذہبی تعلق ہے مسلمان ممالک سے اور مسلمان ممالک ہمیشہ سعودیہ کی طرف عزت اور احترام سے دیکھتے ہیں خصوصاً اس وقت جب کہ سعودیہ ان کو پیسے بھی دے رہا ہو تو وہ عزت اور احترام بہت بڑھ جاتا ہے۔پس کثرت کے ساتھ ان ممالک میں سعودی پیسے سے علماء پیدا ہونے شروع ہوئے جو دوڑتے تھے سعودیہ کی طرف مزید مالی منفعتوں کے لئے اور ان کے اخراجات پر اعلیٰ دینی تعلیم بھی حاصل کرتے تھے۔یہ وہ دور ہے جو مذہب کے نام پر دنیا کی طرف مسلمان ممالک کی جاری ہوئی جس میں سعودی عرب نے ایک نمایاں کردار ادا کیا ہے۔اب آپ یہ سوچئے کہ تمام مسلمان ممالک اگر عالم اسلام کی توحید کے نام پر سعودی عرب کے جھنڈے کے تلے جمع ہو جائیں اور اس کی آواز پر لبیک کہنا شروع کریں تو بظاہر یہ کتنا عظیم الشان اتحاد ہے عالم اسلام کا جس سے زیادہ خوبصورت تصویر ایک عام انسان سوچ بھی نہیں سکتا۔وہ یہ کہتا ہوگا کہ ہماری بلا سے اس کے پیچھے مغربی طاقتیں ہیں یا کوئی اور لوگ ہیں۔ہمیں تو یہ پتا ہے کہ سعودی عرب نے وہ کام کر دکھایا جو گزشتہ سینکڑوں سالوں میں کوئی اور حکومت نہ کر سکی تھی اور بکھرے ہوئے