خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 265
خطبات طاہر جلد ۸ 265 خطبه جمعه ۲۸ را پریل ۱۹۸۹ء نئی صدی کی سب سے اہم ذمہ داری یہ ہے کہ گھروں کو جنت نشان بنا دیا جائے ( خطبه جمعه فرموده ۲۸ را پریل ۱۹۸۹ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیات تلاوت کیں: ج هُوَ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ عَلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ ۚ هُوَ الرَّحْمَنُ الرَّحِيمُه هُوَ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ السَّلامُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ الْعَزِيزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ سُبْحن اللهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ هُوَ اللهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ لَهُ الْأَسْمَاء الْحُسْنَى يُسَبِّحُ لَهُ مَا فِي السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ (الحشر: ۲۳-۲۵) پھر فرمایا:۔جماعت احمدیہ کی دوسری صدی کا پہلا رمضان گزر رہا ہے اور آج ہم اس رمضان مبارک کے آخری عشرہ میں داخل ہو رہے ہیں۔یہ وہ عشرہ ہے جس میں حضرت اقدس محمد مصطفی علی حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی روایت کے مطابق راتوں کو زندہ کر دیا کرتے تھے۔ویسے تو حضور اکرم ﷺ کی ہر رات ہی زندہ رات ہوا کرتی تھی اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے بڑھ کر اس بات کا اور کون گواہ ہو سکتا ہے پھر وہ کیا خاص بات تھی جو آپ نے ان آخری