خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 248
خطبات طاہر جلد ۸ 248 خطبه جمعه ۱۴ راپریل ۱۹۸۹ء اور حکومت کے افسران اپنے سامنے احمدی گھروں کو جلوا رہے تھے اور پھر تماشے دیکھ رہے تھے تو قرآن کریم نے جو نقشے پرانی قوموں کے کھینچے ہیں اور پرانے متقیوں کے کھینچے ہیں ہم بھی وہ خوش نصیب ہیں جن پر وہ نقشے اطلاق پا رہے ہیں اور نکانہ صاحب کی جماعت وہ خوش نصیب جماعت ہے جو اس صدی کی پہلی جماعت ہے۔چک نمبر 563 اور 565 کو بھی شامل کر لیں جو آئندہ صدی کے لئے جماعت کے عزم کا نشان بن گئے ہیں۔کوئی دنیا کی آگ ان کو مغلوب نہیں کر سکتی یہ فیصلہ ہوا ہے اور یہ فیصلہ آئندہ صدیوں تک بھی محیط رہے گا لیکن ایک اور فیصلہ بھی ہے جس کا قرآن کریم نے اس سورۃ میں ذکر کیا ہے جس کی میں نے آپ کے سامنے تلاوت کی اور وہ فیصلہ یہ ہے کہ خدا بھی گواہ ہے تم نہیں صرف اللہ بھی شہید ہے ان باتوں کا جو تم کر رہے ہو۔وہ غالب بھی ہے اور رحم کرنے والا بھی ہے۔وہ تمہیں موقع دے گا لیکن اگر تم نے ظلم کی تکرار کی تو یاد رکھو کہ خدا بھی تکرار کرنا جانتا ہے۔فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ تم تکرار کرو گے تو خدا بھی تکرار کرے گا اور پھر دوہری آگ میں تمہیں جلائے گا اور دوہرے عذاب میں تمہیں مبتلا کرے گا۔پس ہم تو کمزور اور نہتے اور بے بس اور فقیر لوگ ہیں۔ایک وقت کے مسیح کی آواز پر ہم نے لبیک کہا اس لئے مسیحی علامتیں ہم میں پائی جاتی ہیں چاہے تم تکبر سے حقارت کی نظر سے ہمیں دیکھو اور سمجھو کہ ہم ذلیل ورسوا ہو چکے لیکن پھر بھی مقابل پر کچھ بھی نہیں کر رہے۔یہی طعنے مسیح کی قوم کو بھی پہلے دیئے گئے تھے لیکن خدا کی تقدیر نے کچھ اور نظارے دکھائے۔وہ کمزور اور مغلوب اور نہتے اور آگوں میں جلائے جانے والے اور ظالموں کے سامنے پھینکے جانے والے لوگ تمام دنیا پہ غالب کر دیئے گئے اور پھر وہ قو میں جنہوں نے ان سے سلوک کیا ان کو بار بار سزائیں دی گئیں۔پس یہ وہ تقدیر ہے جس کا ذکران آیات میں ملتا ہے اور میں تمہیں بتاتا ہوں کہ اس تقدیر الہی کوتم تبدیل نہیں کر سکو گے۔دوبارہ آزمائش میں ڈالے گئے ، دوبارہ تمہیں موقعے ملے پھر تم نے وہی حرکتیں کیں جو پہلے کر چکے ہو اور خدا پھر تم سے وہی سلوک کرے گا جو ہمیشہ خدا کی تقدیر کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ سلوک کیا جاتا ہے اور غلطیوں کا اعادہ کرنے والوں سے سلوک کیا جاتا ہے۔ہماری تو اب بھی یہی دعا ہے کہ اللہ تمہیں عقل دے اور سمجھ دے اور ہمارے پیارے وطن کے دن پھر جائیں اور بجائے اس کے کہ وہ خدا کی ناراضگی کے موجب ہونے والے ہوں اللہ کی رحمتوں کی بارش ہمارے اہل وطن پر نازل ہو اور برسیں۔آمین