خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 223
خطبات طاہر جلد ۸ 223 خطبہ جمعہ ۷۷ اپریل ۱۹۸۹ء اب میں اس مضمون کو اس کے ساتھ متعلق کر کے بتاتا ہوں۔رمضان شریف کے مہینے میں روز مرہ کی عبادات اور روزمرہ کے انسانی حقوق اور روزمرہ کی انسانی ذمہ داریاں ادا کرنے کے علاوہ خدا سے تعلقات بڑھانے کے لئے تعلیم کا جو بھی معراج ہے وہ بیان ہو گیا ہے اور اس تعلیم کی آخری حدوں تک انسان عمل کرتا ہے۔اس سے باہر دین کا کوئی جز باقی نہیں رہتا۔رمضان شریف میں ہر انسان اپنے دین کی آخری حدوں کو چھورہا ہوتا ہے۔پس قرآن کریم کی تعلیم درجہ کمال تک بنی نوع انسان کو پہنچانے کے لئے جو کچھ پیش کرسکتی ہے ہر انسان کے لئے رمضان شریف میں وہ قرآن کریم کی تعلیم اپنی مکمل صورت میں اس کے سامنے آ جاتی ہے۔پس رمضان کے متعلق قرآن کریم کے نازل ہونے کا مطلب یہ ہے کہ رمضان میں جو انسان زندگی گزارتا ہے وہ انسانی زندگی کا معراج ہے اور قرآن کریم تمہیں اپنے معراج تک پہنچانے کے لئے آیا ہے۔اس پہلو سے اگر آپ غور کریں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ ہر شخص کا رمضان ہر دوسرے شخص سے مختلف ہے اور ہر شخص کا معراج الگ الگ ہے لیکن قرآن کریم ہر شخص کو اس کے معراج تک پہنچانے کی قدرت اور استطاعت رکھتا ہے۔اگر اس سے آگے وہ تعلیم پیش کرتا ہے اور انسان اس کو قبول نہ کر سکے اور آگے نہ بڑھ سکے تو انسان کا قصور ہے۔قرآن کریم میں ہر پہلو سے انسان کی انتہائی ترقی کے لئے جو کچھ ممکن ہوسکتا تھا اس کے متعلق تعلیم موجود ہے اور چونکہ یہ انتہائی ترقی رمضان شریف میں ہو سکتی ہے اور رمضان شریف ہی میں ہوتی ہے اور روزوں سے اس کا گہرا تعلق ہے اس لئے گویا قرآن کریم رمضان کے بارے میں نازل ہوا ہے۔یعنی ایک دوسرے کے ساتھ یہ منطبق ہو جاتے ہیں۔باقی گیارہ مہینوں کے متعلق ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ان کے بارے میں نازل ہوا ہے کیونکہ کچھ نہ کچھ حصہ باقی گیارہ مہینوں میں ایسارہ جائے گا جو رمضان میں ہوگا لیکن ان میں موجود نہیں ہو گا۔قرآن کریم کے بعض پہلو رمضان ہی میں انسان کو معلوم ہوتے ہیں اس کے علاوہ معلوم ہو ہی نہیں سکتے۔تو یہ مہینہ دراصل قرآن کا متبادل ہے یعنی قرآنی تعلیم عملی طور پر جس مہینے میں اپنائی جا سکتی ہے یہ وہ مہینہ ہے۔پس اس پہلو سے اس آیت کا مطلب یہ بنا کہ شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِى أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَبَني مِنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ یہ وہ مہینہ ہے جس کے بارے میں قرآن کریم نازل فرمایا گیا اور اس مہینے میں بنی نوع انسان کی ہدایت اور ہدایت میں سے بھی اعلیٰ بینات اور کھلے کھلے