خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 155
خطبات طاہر جلد ۸ 155 خطبه جمعه ۱۰/ مارچ ۱۹۸۹ء عظیم الشان روحانی گیٹ سے گزرنے والا احمدیت کا خوش نصیب قافله ( خطبه جمعه فرموده ۱۰/ مارچ ۱۹۸۹ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیات تلاوت کیں: بَلَى مَنْ اَوْ فِى بِعَهْدِهِ وَاتَّقَى فَإِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِينَ اِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللَّهِ وَأَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيْلًا أُولَئِكَ لَا خَلَاقَ لَهُمْ فِي الْآخِرَةِ وَلَا يُكَلِّمُهُمُ اللَّهُ وَلَا يَنْظُرُ إِلَيْهِمْ يَوْمَ الْقِمَةِ وَلَا يُزَكِّيهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمُ (آل عمران: ۷۷-۷۸) ۲۳ / مارچ ۱۹۸۹ء یعنی اسی سال کو جماعت احمدیہ انشاء اللہ اگلی صدی میں یعنی جماعت احمدیہ کے قیام کی اگلی صدی میں داخل ہو چکی ہوگی اور آج کے جمعہ اور اُس دن کے درمیان اب صرف ایک اور جمعہ باقی ہے۔جوں جوں یہ وقت قریب آ رہا ہے ہر احمدی کا دل پہلے سے زیادہ جذبات اور احساسات کے ساتھ دھڑک رہا ہے۔کئی قسم کے خیالات دلوں میں پیدا ہورہے ہیں، کئی قسم کی سوچیں اُبھر رہی ہیں، کئی قسم کے امتحانات ہیں جو سب احمدی اپنے اپنے رنگ میں خود اپنے لے رہے ہیں اور محسوس ہو رہا ہے کہ ایک بہت ہی اہم وقت آنے والا ہے۔تصوراتی رنگ میں بعض دفعہ انسان ایسے مناظر کو یوں بھی سوچتا ہے کہ جیسے کوئی بہت بڑا گیٹ لگا ہو جس میں سے ایک عظیم الشان