خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 140 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 140

خطبات طاہر جلد ۸ 140 خطبه جمعه ۳ / مارچ ۱۹۸۹ء وَإِذَا رَأَيْتَ الَّذِينَ يَخُوضُونَ فِي ايْتِنَا فَأَعْرِضْ عَنْهُمْ حَتَّى يَخُوضُوا فِي حَدِيثٍ غَيْرِهِ وَإِمَّا يُنْسِيَنَكَ الشَّيْطَنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِكْرَى مَعَ الْقَوْمِ الظَّلِمِينَ وَ مَا عَلَى الَّذِيْنَ يَتَّقُونَ مِنْ حِسَابِهِمْ مِّنْ شَيْءٍ وَلَكِنْ ذِكْرَى لَعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ (الانعام: ٤٩٧٩ ) فرمایا جب تم ایسے لوگوں کو دیکھو جو ہماری آیات میں بے لگام باتیں کرتے ہیں، بہکی ہوئی، ایسی باتیں جن کا نہ سر ہے نہ پیر ہے اور يَخُوضُونَ کے اندر ہر قسم کا تمسخر، ہر قسم کا مذاق ، ہر قسم کی لغو باتیں شامل ہیں۔تو فرمایا اگر اس قسم کی باتیں کرتے ہیں فَأَعْرِضْ عَنْهُمْ تلوار میں نکال کر ان کے قتل کے درپے نہ ہو جاؤ بلکہ ان سے الگ ہو جاؤ ان سے بے تعلقی اختیار کرلو حَتَّى يَخُوضُوا فِي حَدِيثٍ غَيْرِ ، یہاں پھر یہ شرط لگا دی کہ مستقل بے تعلقی اور مستقل بائیکاٹ کا حکم نہیں ہے بلکہ جب تک شریر اپنی شرارت پر قائم ہے اس وقت تک اس سے قطع تعلقی کرو۔ہاں جب وہ دوسری باتوں میں بہکنے لگے تو پھر ان کو بہکنے دو۔دنیاوی باتوں میں وہ لوگ لغو باتیں کرتے ہی رہتے ہیں لیکن تمہارا ان سے کوئی تعلق نہیں اس معاملے میں۔ہاں دینی معاملہ میں تمہارا غیرت دکھانا فرض ہے اور غیرت کا تقاضہ یہ ہے کہ ایسی صورت میں ان سے الگ ہو جاؤ إِمَّا يُنْسِيَنَّكَ الشَّيْطَنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّكْرَى مَعَ الْقَوْمِ الظَّلِمِيْنَ اگر تمہیں شیطان بھلا دے پھر اس کے بعد، اس نصیحت کے بعد تم نے ظالموں کے ساتھ کبھی بھی نہیں بیٹھنا۔یہاں وَإِمَّا يُنْسِيَنَّكَ الشَّيْطنُ سے پھر کیا مراد ہے؟ اس سے مراد یہ ہے کہ وہ کمزور طبیعتیں جو ان لغو باتوں کو سن کر زخمی ہو جاتی ہیں اور متاثر ہو جاتی ہیں ان کو بعد میں بھی اسے لوگوں کے ساتھ بیٹھنے کی اجازت نہیں کیونکہ رفتہ رفتہ پھر ان کا ایمان بالکل ضائع ہوسکتا ہے۔دلائل سے بھاگنے کی تعلیم نہیں دی گئی۔تمسخر اور ذلیل باتوں سے بھاگنے کی تعلیم دی گئی ہے۔یعنی علیحدہ ہونے کی تعلیم دی گئی ہے اور جہاں تک ایسے لوگوں کے ساتھ سختی کرنے کا تعلق ہے یا ان کی زبانوں کو لگا میں دینے کا تعلق ہے اس کے متعلق قرآن کریم کی اگلی آیت یعنی اس کے معا بعد یہ فرماتی ہے وَمَا عَلَى الَّذِينَ يَتَّقُونَ مِنْ حِسَابِهِمْ مِنْ شَيْءٍ که یاد رکھو وہ لوگ جو خدا کا تقویٰ اختیار