خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 125 of 898

خطبات طاہر (جلد 8۔ 1989ء) — Page 125

خطبات طاہر جلد ۸ 125 خطبه جمعه ۲۴ فروری ۱۹۸۹ء متعلق بھی بعض دفعہ ایسی ایسی لغو باتیں چھپ جاتی ہیں کہ کوئی غیرت مند عیسائی دراصل اُس کو برداشت نہیں کر سکتا مگر غیرت اگر کم ہو جائے تو کیا جائے؟ مسلمان تکلیف اُٹھاتے ہیں۔احمدی تکلیف اُٹھاتے ہیں مسلمان کی حیثیت سے کہ جب حضرت عیسی علیہ السلام کو عیسائی ملکوں میں بھی گالیاں دی جاتی ہیں۔ان کا تصور بگڑا ہوا ہے اور پھر جنسیات نے اتنا قبضہ کر لیا ہے ان کے دماغ پر کہ یہ سمجھتے ہیں کہ ناول میں جنسی چٹکے چھوڑ نا تو ضروری ہو گیا ہے اس کے بغیر ناول مزیدار ہو ہی نہیں سکتا۔جہاں تقدس کا تصور مٹ چکا ہو، جہاں جنسیات قوم کے مزاج پر غالب آ چکی ہو وہاں ایسی کتاب جس میں مقدس ہستیوں پر حملہ کیا گیا ہے اور جنسی پہلو سے حملہ کیا گیا ہے وہ ان کے نزدیک ایک دلچسپ ناول ہے اس سے زیادہ کچھ بھی حیثیت نہیں۔ان کو بتانا چاہئے کہ مسلمانوں کی طرز فکر تم سے مختلف ہے۔ہمارے جذبات اور ہیں، ہماری قدریں اور ہیں۔ہمیں سمجھنا ہو تو اپنی عیسائیت کی پچھلی صدیوں میں جا کر دیکھو۔تم انہیں جہالت کی صدیاں کہہ کے رد کر رہے ہو۔ہم سمجھتے ہیں اس وقت تھوڑی سی غیرت کی روشنی تم میں موجود تھی جواب تم میں نہیں ہے۔ایک پہلو سے تم روشنی میں داخل ہوئے ہو دوسرے پہلو سے تاریکی میں قدم بڑھا رہے ہو۔پس مذہبی پہلو سے اور نقدس کے تصورات کے لحاظ سے تم روشنیوں سے اندھیرے میں سفر کر رہے ہو۔اس زمانے میں حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق اس کے ہزارویں حصے کو برداشت نہیں کیا جاسکتا تھا جتنا اب کھلم کھلا روز ٹیلی ویژن ، اخبارات میں کہا جاتا ہے۔تو یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم نے خود اپنے بزرگوں کو جسے خدا کا بیٹا سمجھتے ہیں اُس پر حملے کی کھلی اجازت دی ہوئی ہے تو مسلمان کون ہوتے ہیں اعتراض کرنے والے کہ جن کو ہم نبی بھی نہیں سمجھتے اُن کے اوپر ہم نہ حملہ کریں۔یہ وہ تضادات ہیں جو سمجھانے والے ہیں اور بتانے والے ہیں اور خوب بات کھولنی چاہئے کہ یہ وجوہات ہیں جس طرح ان کی پارلیمنٹ کا حوالہ ہے، بعض تہذیبی اقدار کا حوالہ ہے یہ بتانا چاہئے کہ قوموں کے ساتھ مل جل کر رہنے کے لئے بعض تہذیبی تقاضے تمہیں پورے کرنے ہوں گے۔عالم اسلام ایک بڑی طاقت ہے اور آج جبکہ دنیا بد امنی کا گہوارہ بنی ہوئی ہے یہاں امن پیدا کرنے کے لئے تمہیں عقل اور سلیقہ اختیار کرنا چاہئے اور ایسی طرز اختیار کرنی چاہئیں کہ بلاوجہ کسی قوم کا دل نہ دکھے۔یہ سمجھانے کا عصر اس تمام تحریک میں غائب رہا ہے۔چنانچہ جب ہالینڈ میں مجھ سے