خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 874 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 874

خطبات طاہر جلدے 874 خطبه جمعه ۳۰ دسمبر ۱۹۸۸ء کارگر نہیں ہو سکتیں۔اس لئے خود اپنی خاطر اپنے اوپر صبر کے پہرے بٹھا ؤ اور ہر خواہش کو کم کر دو، ہر زندگی کی علامت کو کم کر دو۔چنانچہ اس کا نام سائنسی اصطلاح میں ہائبر نیشن ہے۔ریچھ ہائبر نیٹ کرتے ہیں اور بہت سے جانور ہیں جو ہائبر نیٹ کرتے ہیں اور شدید سردی کے موسم میں جب کے 60- تک بعض علاقوں میں درجہ حرارت گر جاتا ہے اور کچھ کھانے کو بھی نہیں مل رہا ہوتا۔برفوں کے اندر دبے ہوئے ریچھ اپنے اوپر صبر کے پہرے ڈال دیتے ہیں۔بعض اثر دھا بھی ہائبرنیٹ کرتے ہیں اور بعض مینڈک وغیرہ بھی ہائبر نیٹ کرتے ہیں۔پس صبر کی انتہائی شکل ہائبرنمیشن(Hibernation) ہے اور ہائبرنشین کے نتیجے میں خدا تعالیٰ نے یہ قانون جاری کیا ہوا ہے کہ آپ کی تمناؤں کو اور آرزوؤں کو سکون آنا شروع ہوتا ہے، ان کی بیقراری میں کمی آجاتی ہے۔چنانچہ جب بھوک میں کمی آتی ہے تو وہ گلینڈ ز جو تیزاب پیدا کرتے ہیں اور بھوک بھڑکاتے ہیں ان کی حرکت میں بھی کمی آنی شروع ہو جاتی ہے، دل کی دھڑکن بھی کم ہونے لگتی ہے ، خون کی گردش بھی کم ہونے لگتی ہے یہاں تک کہ زندہ رہنے کے لئے ایسے جانوروں کو جتنی حرارت کی ضرورت ہے وہ اتنی کم ہو جاتی ہے کہ ایک دن زندہ رہنے کے لئے عام طور پر ریچھ کو جتنی توانائی کی ضرورت ہے اسی توانائی میں وہ ہیں دن، مہینہ بھی زندہ رہ سکتا ہے۔تو یہ وہ مثال ہے قانون قدرت میں صبر کی اور صبر کے نتیجے میں کیا کیا فوائد حاصل ہوتے ہیں۔مگر یہ جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے یہ صبراللہ نہیں قانون قدرت کی طرف سے ایک تحفہ ہے۔بعض قوموں میں صبر کی عادت ہوا کرتی ہے۔وہ بھی للہ صبر نہیں کرتیں مگر ان کے اندر خدا تعالیٰ نے یہ خاصیت رکھ دی ہے کہ مخالف حالات میں وہ برداشت کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔چنانچہ ویت نام کی وار (War) میں جو طاقت جیتی ہے وہ صبر کی طاقت جیتی ہے۔امریکہ کی عظیم الشان مادی قوت کے مقابل پر ویت نامی قوم کی صبر کی طاقت تھی اور ان کے پاس کچھ بھی نہیں تھا اور انتہائی خطرناک حالات میں انتہائی تکلیف دہ اور صبر آزما آزمائشوں کے وقت میں وہ خاموش پڑے رہتے تھے۔دلدلوں میں پڑے ہوئے ہیں ، جنگلوں میں پڑے ہوئے ہیں۔جانتے تھے کہ اگر ہم نے کوئی حرکت کی تو اس کے نتیجے میں ہم پکڑے جائیں گے اور ہمارا دشمن ہماری پہنچ سے پہلے ہم پر حملہ آور ہو جائے گا۔چنانچہ اتنی غیر معمولی صبر کی طاقت ان لوگوں نے دکھائی کہ بالآخر امریکہ جیسی