خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 823 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 823

خطبات طاہر جلدے 823 خطبه جمعه ۲ / دسمبر ۱۹۸۸ء والوں کے قدموں میں زنجیروں کا سا کام کرتی ہیں۔یہ جب مشکلات کی زنجیریں ٹوٹیں تو پہلے سے بڑھ کر وہ شاہراہ ترقی اسلام پر تیز رفتاری کے ساتھ آگے بڑھنا شروع کریں اور اس کے نتیجے میں تمام عالم میں حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کا نور پھیلانے میں ہمیں پہلے سے زیادہ تقویت حاصل ہو۔یہ ہے معنی خیز صبح جس کی ایک مومن کو تلاش رہنی چاہئے ، یہ ہے وہ معنی خیز صبح جس کی ایک مومن کے دل میں قدر ہونی چاہئے ، یہ وہ صبح ہے جو اسلامی اصطلاح میں صبح کہلا سکتی ہے۔باقی دنیا کی باتیں ہیں ان میں سمجیں آتی ہیں بعض دفعہ راتوں کے نام پر بعض دفعہ ان کی بنائی ہوئی راتیں بعض لوگوں کو روشنیاں عطا کر جاتی ہیں۔حقیقت وہی ہے جو قرآن نے بیان فرمائی اور کچی اصطلاح وہی ہے جو اسلامی اصطلاح ہے۔پس ہمیں اپنی تمام سوچوں کو اسلامی اصطلاح میں ڈھالنا چاہئے اور اپنے مطمح نظر کو بلند اور وسیع تر رکھنا چاہئے۔اس دعا کی تاکید کے بعد میں آپ کو یہ خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ ہر قسم کے جو تفکرات یا اندیشوں کا میں نے اظہار کیا ہے یہ انسانی نقطۂ نگاہ سے جو حالات نظر آ رہے ہیں ان کو پڑھ کر کیا ہے۔جہاں تک الہی تقدیر مجھے دکھائی دے رہی ہے مجھے کامل یقین ہے کہ انشاء اللہ یہ اندیشے احمدیت کے حق میں غلط ثابت ہوں گے اور انشاء اللہ تعالیٰ آپ دیکھیں گے کہ خدا تعالیٰ نے احمدیت کے لئے جو سہولتیں پیدا کرنی شروع فرما دی ہیں وہ سہولتیں بڑھتی اور پھیلتی رہیں گی اور ہمارے راستے وسیع ہوتے اور انشاء اللہ تعالیٰ اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق کے ساتھ راہ حق پر ہمارے قدم پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ اور زیادہ تیزی کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے۔آپ دیکھیں گے کہ انشاء اللہ خدا کی تقدیر اسی طرح ظاہر ہوگی۔