خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 812
خطبات طاہر جلدے 812 خطبه جمعه ۲ / دسمبر ۱۹۸۸ء امتزاج میں انصاف کو چھوڑ دیں گے وہاں سفیدی رونما نہیں ہوگی کچھ اور رونما ہو گا۔اس رنگ کا کوئی بھی نام آپ رکھ دیں لیکن وہ سفیدی نہیں ہوگی۔اس لئے خدا تعالیٰ نے جو سورج بنایا اور اس سورج کی روشنی سے جو صبح طلوع ہوا کرتی ہے وہ تمام کائنات کے لئے ایک سبق رکھتی ہے اور وہ سورج بنی نوع انسان کے لئے ایک سبق رکھتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ روحانی دنیا میں جب حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کوسراج منیر فرمایا گیا یعنی تمام عالم کا ایک روشن سورج اور روشن کرنے والا سورج تو اس میں یہی پیغام تھا کہ یہ رسول کامل انصاف رکھنے والا رسول ہے۔اس نے دو طرح سے رنگوں سے انصاف فرمایا ہے۔اول اپنے خدا کی صفات کے سارے رنگ اسی توازن سے اختیار کئے جس توازن سے خدا کی ذات میں پائے جاتے ہیں اور دوسرے بنی نوع انسان سے تعلقات میں وہ سارے رنگ اختیار کئے اسی توازن کے ساتھ جو انسانی فطرت میں ایک خاص توازن کے ساتھ پائے جاتے ہیں۔تو یہ وہ رسول ہے جو خدا تعالیٰ کی صفات کے ساتھ بھی ان کو اپنانے میں انصاف کرنے والا ہے اور بندوں کے ساتھ سلوک میں بھی فطرت کے مطابق متوازن راہ اختیار کرتے ہوئے ایسا سلوک فرماتا ہے جو کامل انصاف پر مبنی ہوتا ہے۔پس روحانی دنیا کا بھی یہ سورج ہے اور مادی دنیا کا بھی یہ سورج بن جاتا ہے انسانوں کے نقطہ نگاہ سے۔مادی دنیا تو نہیں کہنا چاہئے غیر مذہبی عام انسانی تعلقات کے نقطہ نگاہ سے بھی حضرت اقدس محمد مصطفی مے پرسورج کا لفظ بعینہ اپنی کامل شان کے ساتھ اطلاق پاتا ہے۔اصلى الله پس اس پہلو سے جو صبح ہم جانتے ہیں وہ تو طلوع اسلام کی صبح ہو گی۔جس صبح سے ہم واقف ہیں یا ہمیں سمجھائی گئی ہے وہ وہی صبح ہے جو حضرت محمد مصطفی میے کے سورج کے طلوع ہونے کے ساتھ طلوع ہو گی۔اس لئے وقتی طور پر کسی دنیا کے ملک میں اگر جمہوریت طلوع ہوتی ہے، اگر جمہوریت کا سورج چڑھتا ہے تو ضمنی طور پر چھوٹی سطح پر ایک قسم کی خوشی کا پیغام ہمیں ملتا ہے لیکن ہم یہ بھی فیصلہ نہیں کر سکتے کہ یہ خوشی کا پیغام حقیقی ہے بھی کہ نہیں کیونکہ جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے بہت سے ایسے موجبات ہیں، بہت سے ایسے اسباب ہیں جو سورج کے طلوع کے فوری ساتھ ہی ظاہر نہیں ہوا کرتے۔ایک قسم کا دھند لکے کا عالم ابتدائی صبح کے وقت ہوا کرتا ہے اور اس سورج کی کیفیت کیا ہوگی ، وہ کیا چیزیں اپنے ساتھ لائے گا، کس قسم کے رنگ ظاہر کرے گا۔یہ سارے امور انسانی