خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 734
خطبات طاہر جلدے 734 خطبه جمعه ۲۸ /اکتوبر ۱۹۸۸ء ان لوگوں کے دلوں کی لذت سے کریں جو پاپ میوزک کی پیداوار ہیں تو کوئی یہ نہیں کہ سکتا کہ پاپ میوزک والے زیادہ لذت اٹھارہے ہیں۔لذتوں کی نوعیت میں فرق پڑ جاتا ہے لیکن جس قسم کا ذوق ہے اس ذوق کو پورا کرنا ہی دراصل لذت ہے۔تو اگر ہماری نسلیں بیمار ہو رہی ہیں تو ان کے مذاق کو درست کرنے ، ان کے ذوق کو درست کرنے کی طرف توجہ بڑی ضروری ہے اور اس کے لئے بہت سے اقدامات کئے جاسکتے ہیں۔یہ کہہ دینا کہ آپ ان کے گانے بند کر دیں گے زبردستی اور گلیوں میں آوازیں بند ہو جائیں گی ، اس سے بیماری دور ہو جائے گی یہ پاگل پن ہے۔چینیں مارتے ہوئے بیمار کے اوپر آپ لحاف ڈال دیں اور چیچنیں آنی بند ہو جائیں اس کو تو علاج نہیں کہا جاتا۔تکلیف دور کرنا ضروری ہے اس لئے بہتر مذاق پیدا کرنا نہایت اہم کام ہے۔اس کے لئے میں نے بہت سے ذرائع سوچے ہیں جن کے متعلق انشاء اللہ میں ہدایتیں جاری کروں گا۔بہر حال کام ایسا ہے جو وقت چاہتا ہے لیکن شروع بہر حال ہونا چاہئے اور ایسا کام ہے جس میں معاشرے کے ہر طبقہ تک پہنچ کر اس کے ذوق کی اصلاح اور بہتر ذوق پیدا کر کے اس کے ذوق کی طلب کو پورا کرنے کے سامان کرنا یہ دراصل اصلاحی کاروائی ہے۔ہم شعر و ادب کی بات کر رہے تھے ایک زمانہ تھا قادیان میں مجھے یاد ہے جبکہ چھوٹے چھوٹے بچے بھی شعروں کی کا پیاں بنایا کرتے تھے اور اس زمانہ میں غزلیں ان کا پیوں میں لکھنا یا محبت کے اشعار لکھنا اگر جرم نہیں سمجھا جاتا تھا تو رستے سے ذرا ہٹی ہوئی بات ضرور معلوم ہوتی تھی۔اس لئے ایسے نوجوان اپنی کا پیاں بعض دفعہ چھپا کے رکھا کرتے تھے کہ بزرگوں کو نظر نہ آجائے کہیں کہ ہم نے کیا لکھا ہوا ہے اور مجھے یاد ہے ایک دفعہ میری کلاس میں بیٹھے ہوئے طالب علم کی کاپی تھی اس کو میں نے اٹھا کے دیکھا۔میرا خیال تھا شائد اس میں کلاس کی باتیں ہوں گی تو اس پر ایک شعر تھا اس کا ایک مصرع تھا: بے شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے کہ کہاں پکڑا جانا تھا مجھے ، لوگوں کو کیا پتا لگتا کہ میرے دل میں کیا باتیں ہیں لیکن جو شعروں کا انتخاب میر انظر آ گیا ہے لوگوں کو اس نے مجھے رسوا کر دیا ہے۔وہ معصوم زمانہ تھا یہ حال تھا لیکن ان شعروں میں بھی وہ نو جوان اتنی لذت پاتے تھے اور شعر ان کے ذوق کی تعمیر بھی کیا کرتے تھے کہ اس کے نتیجے میں سلجھی ہوئی نسلیں پیدا ہوئی ہیں۔پھر وہی ذوق تھا جو تبدیل ہو کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اشعار سے لذت حاصل