خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 701
خطبات طاہر جلدے 701 خطبه جمعه ۲۱ /اکتوبر ۱۹۸۸ء شرقی برائیوں بالخصوص مالی بے راہ روی کے خلاف جہاد کریں خطبه جمعه فرموده ۱/۲۱ کتوبر ۱۹۸۸ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: گزشتہ جمعہ میں میں نے یہ مضمون شروع کیا تھا کہ جب بھی کوئی مسلمان سیلاب کی غیر معمولی تباہ کاریاں دیکھتا ہے تو اس کا ذہن طوفان نوح کی طرف منتقل ہو جاتا ہے اور یہ مضمون عموماً آپ کو اخباروں میں دکھائی دیں گے کہ یہ خدا کا عذاب ہے جس سے بچنے کے لئے ہمیں کچھ کرنا چاہئے۔ایک احمدی مسلمان کا ذہن صرف ہزاروں سال پہلے کے حضرت نوح کے واقعہ ہی کی طرف منتقل نہیں ہوتا بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتاب کشتی نوح کی طرف بھی منتقل ہوتا ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ اس زمانے کے سیلابوں کی تباہ کاریوں سے بچانے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک کشتی عطا کی گئی۔اس کے ساتھ ہی میں نے یہ ذکر کیا تھا کہ کشتی نوح کے مطالعہ سے پتا چلتا ہے کہ جن سیلابوں کی تباہ کاریوں کا اس زمانے کے تعلق میں ذکر ہے وہ درحقیقت گناہوں کے سیلاب ہیں اور معاصی کے طوفان ہیں۔جب بد عملی زور پکڑتی ہے اور موجیں مارتی ہے تو ہر قسم کے جرائم دنیا میں اچھلنے لگتے ہیں اور ان کے نتیجہ میں قومیں غرق ہو جاتی ہیں۔بعد میں انسان کی تباہی خواہ کچھ لمبا وقت لے یا تھوڑا وقت لے وہ ایک منطقی نتیجہ