خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 605 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 605

خطبات طاہر جلدے 605 خطبه جمعه ۲ ستمبر ۱۹۸۸ء حالانکہ وہ بہت نیک اور بزرگ احمدیوں کی جنہوں نے بڑی قربانیاں دی تھیں اولاد تھے اور یہ ہو نہیں سکتا کہ انہوں نے اپنے مرحوم بزرگوں سے خلوص ورثے میں نہ پایا ہولا ز ما ہم سے کچھ کوتاہی ہوئی ہے۔چنانچہ جب توجہ دلائی گئی اور ان سے تھوڑا سا رابطہ قائم کیا گیا تو انہی کے بچے ماشاء اللہ بڑی محبت کے ساتھ ، بڑے پیار کے ساتھ جماعت میں نہ صرف واپس آئے بلکہ صاف نظر آرہا ہے کہ ان کے اندر نئے جذبے بیدار ہوئے ہیں اور وہ انشاء اللہ تعالیٰ پہلے سے بہت زیادہ بڑھ کر ہر نیکی کے میدان میں آگے قدم بڑھائیں گے۔اس نقصان کی ایک وجہ جو مجھے سمجھ آئی ہے وہ یہ ہے کہ ہماری جماعتیں جو پاکستان کے باشندوں پر مبنی ہیں یا ہندوستان کے باشندوں پر مبنی ہیں ان کے اندر بعض ہماری قومی خرابیاں پائی جاتی ہیں۔ان کا تعلق احمدیت سے نہیں بلکہ ہندوستانی قوم اور پاکستانی قوم سے ہے اور وہ خرابی یہ ہے کہ جہاں چند پاکستانی یا چند ہندوستانی اکٹھے ہو جائیں ان کا رخ ایک دوسرے کی طرف ہو جاتا ہے اور وہ ایک جتھا بنا کر رہتے ہیں۔جس طرح اٹالینز (Italians ) میں یہ بات پائی جاتی ہے بعض پہلوؤں سے یہ خوبی بھی ہے لیکن تبلیغی جماعتوں کے لئے نہایت خطرناک برائی بن جاتی ہے۔جہاں تک دنیاوی جماعتیں ہیں مثلاً جیسا کہ میں نے بیان کیا اٹالین جتھے بنا کر رہتے ہیں جس ملک میں بھی جائیں۔گریکس (Greeks) ہیں ان میں بھی یہ عادت پائی جاتی ہے جتھے بنا کر رہیں۔ترک بھی جتھے بنا کر رہتے ہیں۔بہت سے عرب ممالک کے باشندے بھی جب زیادہ تعداد میں کہیں جائیں تو اکٹھے ہو جاتے ہیں اور جتھا بن جاتا ہے ان کا بھی۔تو یہ بعض قومی عادتیں ہیں لیکن عام حالات میں یہ نقصان دہ نہیں بلکہ قومی روایات کو زندہ رکھنے اور قائم رکھنے میں مدہوتی ہیں ، مددگار بنتی ہیں۔لیکن تبلیغی جماعت جس نے دنیا میں پھیلنا ہو اس کا تو کوئی وطن نہیں ہوتا اس کا تو تمام عالم وطن ہے۔دنیا کا ہر ملک اس کا وطن بن جانا چاہئے اور اس پہلو سے ان کے لیے یہ قومی عادت بعض دفعہ نہایت مہلک ثابت ہوتی ہے۔یہی بیماری میں نے یورپ میں دیکھی، انگلستان میں دیکھی بہت سے ایسے انگریز تھے جو مختلف وقتوں میں احمدی ہوئے بلکہ آغاز میں تو اونچے طبقے میں بھی جماعت احمدیہ نے بہت جلدی نفوذ کیا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے میں ایک لارڈ تھے وہ بھی احمدی ہوئے اس کے