خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 584
خطبات طاہر جلدے 584 خطبه جمعه ۲۶ راگست ۱۹۸۸ء فوج کی طاقت سے قابض ہوتے ہیں اُن کو ہر وقت یہ خطرہ رہتا ہے کہ کسی وقت بھی عوام کی طاقت کے ساتھ مل کر اس حکومت کو الٹا نہ دیا جائے ، اس کا تختہ نہ اُلٹ دیا جائے۔اس لئے وہ اپنے جرم میں اور طاقتور لوگوں کو شریک کرتے ہیں جو اُسی فوج سے تعلق رکھتے ہیں۔چنانچہ ایسی فوجیں دنیا میں جہاں بھی قابض ہوں اُن میں آہستہ آہستہ ایک Junta (ٹولہ ) وجود میں آتا ہے یاغنھا بھی بعض کہتے ہیں Spanish Pronunciation میں فرنچ (French Pronunciation ) میں تو Junta ہو ا غشا یہ وجود میں آجاتا ہے اور آپس میں ایک سمجھوتہ طے پایا جاتا ہے خواہ ظاہری لفظوں میں ہو یا نہ ہو لیکن ایک دوسرے کے مزاج کو سمجھتے ہیں اور جانتے ہیں کہ ہماری بقا ا کٹھے رہنے میں ہے اور اُس کے ساتھ ہی طاقتور لوگ جو اس Junta کا سرکہلا سکتے ہیں وہ مجبور ہو جاتے ہیں اپنے ساتھیوں کو Corrupt کرنے پر۔اُن کی خرابیوں کو نہ صرف یہ کہ برداشت کرتے ہیں بلکہ مجبور ہوتے ہیں کہ اُن میں اور وہ خرابیاں پیدا کریں۔اُن کو کئی قسم کے بدکاموں میں ملوث کرتے ہیں، اُن کی بدیوں سے آنکھیں بند کرتے ہیں اور اُن کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔اس لئے کہ ہر شخص پر اُن کی بدکرداری کی تلوار لٹکتی رہتی ہے اور جتنا کوئی ٹولہ بدکردار ہو جائے اتنا ہی زیادہ اُسے ہر وقت خطرہ رہتا ہے کہ کسی وقت بھی آمر وقت اُن کے سر پر اس لٹکتی ہوئی تلوار کوگر اسکتا ہے۔اس لئے یہ ایک آپس میں سمجھوتے کی سازش ہے جسے کھلے لفظوں میں نہ بیان کیا جاتا ہے نہ لکھا جاتا ہے لیکن قانون قدرت ہے جو چلتا ہے اور رفتہ رفتہ یہ ظلم اور سفا کی کا سمجھوتہ اور ملک کی دولت کومل کر لوٹنے کا سمجھوتا پھیلنا شروع ہوتا ہے اور اوپر سے نیچے کی طرف سرایت کرنا شروع کرتا ہے۔کچھ عرصے کے بعد اس میں غیر فوجی بھی شامل ہونے لگتے ہیں اور وہ سیاسی ٹولیاں جن کو یہ اپنے ساتھ استعمال کرتے ہیں اُن ٹولیوں کو بھی کچھ رشوت دینی پڑتی ہے اُن کو بھی ساتھ ملانے کے لئے کچھ مراعات عطا کرنی پڑتی ہیں۔چنانچہ رفتہ رفتہ ملک ایسے لوگوں کے ہاتھ میں چلا جاتا ہے جن کی بدی پھیلنے لگتی ہے اور جو قوم سے الگ ہو کر جس طرح جو نمیں کسی بدن کا خون چوستی ہیں اُس کا قوم کا خون چوسنے والے بن جاتے ہیں۔جوں جوں یہ معاملہ آگے بڑھتا ہے اُن کو اپنے متعلق خطرات محسوس ہونے لگتے ہیں جو بڑھتے چلے جاتے ہیں۔ایک دوسرے پر اعتماد کم ہوتا چلا جاتا ہے اور ساری قوم سے بحیثیت مجموعی خطرہ ہو جاتا ہے اس کا یہ لازمی نتیجہ ہے کہ ملٹری انٹیلی جنس Military Intelligence بجائے اس کے