خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 519
خطبات طاہر جلدے 519 خطبہ جمعہ ۲۲ جولائی ۱۹۸۸ء کر سکتے۔ہر گز میں اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے والا نہیں ہوں گا جب تک اگلی صدی میں داخل ہونے سے پہلے مجھے یہ چین نصیب نہ ہو جائے کہ جماعت نماز کے معاملے میں آج سے سینکڑوں گنا زیادہ بیدار ہو چکی ہے اور ہم اگلی صدی میں اس طرح خدا کے حضور سر جھکا کے داخل ہورہے ہیں کہ ہم اور ہماری بیویاں اور ہماری مائیں اور ہماری بیٹیاں اور ہماری بہنیں اور ہمارے بھائی سارے بڑے اور سارے چھوٹے خدا تعالیٰ کی عبادت کرتے ہوئے اس کی عبادت کی روح کو سمجھتے ہوئے عاجزانہ طور پر آئندہ نسلوں کے انسانوں کے لئے دعائیں کرتے ہوئے اگلی صدی میں داخل ہورہے ہیں۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہواللہ کرے کہ ہمیں اس کی توفیق ملے۔آمین۔