خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 473
خطبات طاہر جلدے 473 خطبہ جمعہ ۱۸ جولائی ۱۹۸۸ء عوام الناس پر بھی خدا کا قہر ٹوٹتا ہے کیونکہ وہ اپنے فاسد دماغ سرداروں کا بدن بنتے ہیں پھر فرمایا: (خطبہ جمعہ فرموده ۱۸ جولائی ۱۹۸۸ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات تلاوت کیں: يَوْمَ تُقَلَّبُ وُجُوهُهُمْ فِي النَّارِ يَقُولُونَ يُلَيْتَنَا أَطَعْنَا اللَّهَ وَأَطَعْنَا الرَّسُولَا وَقَالُوا رَبَّنَا إِنَّا أَطَعْنَا سَادَتَنَا وَكُبَرَاءَنَا فَأَضَلُّوْنَا السَّبِيلَا رَبَّنَا اتِهِمْ ضِعْفَيْنِ مِنَ الْعَذَابِ وَالْعَنْهُمْ لَعْنًا كَبِيرًا (الاحزاب: ٢٧ - ١٩) ان کا ترجمہ یہ ہے کہ جس دن ان کے بڑے بڑے آدمیوں کو آگ پر الٹایا پلٹا یا جائے گا اور وہ کہیں گے اے کاش! ہم اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کر لیتے اور عام لوگ یہ کہیں گے کہ اے ہمارے رب ! ہم نے اپنے سرداروں اور بڑوں کی اطاعت کی، پھر انہوں نے ہم کو اصل راستے سے گمراہ کر دیا۔اے ہمارے رب ! ان کو دہرا عذاب دے اور ان کو اپنے رحم سے دور کر دے۔جب سے میں نے مباہلہ کا چیلنج دیا ہے بارہا دل میں یہ خیال پیدا ہوا ہے اور فکر پیدا ہوئی کہ بہت سے پاکستان کے عوام ایسے ہیں جو بالکل بے خبر ہیں اور اندھا دھند آنکھیں بند کر کے اپنے بڑوں کی پیروی کر رہے ہیں اور براہ راست ان کو کچھ بھی علم نہیں کہ یہ دعویدار یعنی بانی سلسلہ احمدیہ حضرت