خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 437 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 437

خطبات طاہر جلدے 437 خطبه جمعه ۲۴ / جون ۱۹۸۸ء نمازی بننے کی تلقین نیز نماز میں لذت پیدا کرنے کے طریق از تحریرات حضرت مسیح موعود (خطبه جمعه فرموده ۲۴ / جون ۱۹۸۸ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی :۔اِنَّنِي اَنَا اللهُ لا إلهَ إِلَّا أَنَا فَاعْبُدُنِي وَأَقِمِ الصَّلوةَ لذكرى (۱۵:۴) پھر فرمایا: یہ آیت جو میں نے ابھی تلاوت کی ہے اِنَّنِی اَنَا اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا فَاعْبُدُنِي اس میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے یقیناً میں ہی وہ اللہ ہوں جس کے سوا کوئی اور معبود نہیں ہے۔بڑے زور اور شدت کے ساتھ اس میں توحید کا اظہار ہے اور بڑی شان کے ساتھ توحید کا اظہار ہے اِنَّنِي أَنَا اللہ یقیناً بے شک میں ہی ہوں وہ اللہ لَا إِلهَ إِلَّا آنا میرے سوا اور کوئی معبود نہیں ہے فَاعْبُدُنی پس میری ہی عبادت کر وَ اَقِمِ الصَّلوةَ لِذِكْرِی اور نماز کو میرے ذکر کی خاطر پڑھا کر یا میرے ذکر کی خاطر قائم کر۔یہ جتنی باتیں اس مختصر سی آیت میں بیان ہوئی ہیں ان میں سے ایک بھی مسلمان کے لئے نئی نہیں اور کوئی ایسی بات بھی بظاہر اس میں بیان نہیں ہوئی جس سے اسے کوئی نئی خبر ملتی ہو۔انسان اس آیت کو پڑھتا ہے اس کے زور اور شدت سے اور اس کی شوکت سے متاثر بھی ہوتا ہے لیکن ٹھہر کر غور