خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 429 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 429

خطبات طاہر جلدے 429 خطبہ جمعہ ۷ ارجون ۱۹۸۸ء حضور کی رؤیا۔مباہلہ معیار عبادت کو بلند کر کے جیتیں (خطبہ جمعہ فرموده ۷ ارجون ۱۹۸۸ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیات تلاوت کیں : وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا إِلَى أُمَمٍ مِنْ قَبْلِكَ فَأَخَذْتُهُمْ بِالْبَأْسَاءِ وَالضَّرَّاءِ لَعَلَّهُمْ يَتَضَرَّعُونَ فَلَوْلَا إِذْ جَاءَهُمْ بَأْسُنَا تَضَرَّعُوا وَلكِنْ قَسَتْ قُلُوبُهُمْ وَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَنُ مَا كَانُوا يَعْمَلُوْنَ فَلَمَّا نَسُوا مَا ذُكِّرُوا بِهِ فَتَحْنَا عَلَيْهِمْ أَبْوَابَ كُلِّ شَيْءٍ حَتَّى إِذَا فَرِحُوْا بِمَا أُوتُوا أَخَذْتُهُمْ بَغْتَةً فَإِذَا هُمْ مُّبْلِسُونَ فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِيْنَ ظَلَمُوا وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ (الانعام :٤٣ - ٤٦) ان آیات کا ترجمہ یہ ہے اور ہم تجھ سے پہلے قوموں کی طرف رسول بھیج چکے ہیں اور ان رسولوں کے آنے کے بعد ہم نے انہیں یعنی منکرین کو سخت مالی اور جسمانی اذیتوں میں گرفتار کر دیا تا کہ وہ بجز اختیار کریں۔پھر کیوں نہ ایسا ہوا کہ جب ان پر عذاب آیا تو وہ بجز اختیار کر لیتے بلکہ انکے دل تو اور بھی سخت ہو گئے اور شیطان نے اسے جو وہ کرتے تھے خوبصورت کر کے انہیں دکھایا اور پھر جب وہ اس امر کو بھول گئے جو انہیں بار بار یاد دلایا جا تارہا تو ہم نے ان پر ایک دفعہ پھر رحمت کرتے ہوئے ہر چیز کے دروازے ان پر کھول دیئے یہاں تک کہ جب وہ اس پر خوش ہوئے جو انہیں دیا گیا تھا تو ہم نے انہیں اچا نک عذاب میں مبتلا