خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 320
خطبات طاہر جلدے 320 خطبه جمعه ۶ رمئی ۱۹۸۸ء نہیں تھی کوئی بھی حد بندی پھر نہیں رہتی تھی۔کوئی نسخہ ملا ہے تو ہر جگہ وہ اس کو استعمال کرنے کی کوشش کریں گے۔چنانچہ ماسٹر عبدالرحمن صاحب مہر سنگھ ہمارے ڈاکٹر نذیر احمد صاحب مرحوم کے والد بڑے دعا گو اور صاحب کشف و الہام تھے اور اس قسم کے چٹکلے ان کی ذات کا حصہ تھے۔عموماً اس قسم کی روایتیں انہی کے ساتھ وابستہ ہیں۔ان کا ایک اپنا خاص مزاج تھا اور اللہ تعالیٰ کا بھی اُن سے اسی مزاج کے مطابق سلوک تھا۔چنانچہ ایک دفعہ تعلیم السلام ہائی سکول میں ماسٹر صاحب کے سپر دایک ایسی جماعت ہوئی جو انگریزی میں بہت کمزور تھی اور ماسٹر عبدالرحمن مہر سنگھ صاحب کو ناز تھا کہ ان کی انگریزی بہت اچھی تھی۔اس لیے اُن کو اب یہ خطرہ کہ میں استاد بن گیا اس کلاس کا جو سابقہ غلطیاں کر بیٹھے ہیں ان کا تو ہمارے پاس کوئی علاج نہیں ہے اور بد نامی میری ہو گی۔چنانچہ اس کا علاج آپ نے یہ سوچا کہ استغفار کی طرف مائل ہوئے اور کثرت کے ساتھ استغفار شروع کر دی۔اب خدا تعالیٰ کا سلوک دیکھیں کہ استغفار کے نتیجے میں آپ کو خواب میں بتلایا گیا کہ ۲۶ ویں اور ۳۰ ویں سبق میں سے امتحان ہو گا۔اب سابقہ غلطیاں اُس طرح تو دھلنی مشکل تھیں۔اللہ تعالیٰ کی شان کریمی دیکھیں کہ ایک بندہ مجھ سے اتنی توقع رکھتا ہے۔دوسروں کے گناہوں کی خاطر آپ معافیاں مانگ رہا ہے۔غلطی کلاس نے کی ہے اور ان کا بُرا حال ہے استغفار کر کے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اچھا پھر یہ علاج ہے کہ چھبیسویں اور تیسویں سبق میں سے امتحان ہوگا۔چنانچہ ماسٹر صاحب نے طلبا کو کہا کہ وقت نہیں باقی پڑھنے کا تم یہ دو سبق پڑھو اور بالکل باقی باتیں بھول جاؤ اور وقت ہی نہیں رہا۔چنانچہ انہوں نے خوب رٹے، چھبیسواں اور تیسواں سبق خوب رٹا اور انسپکٹر صاحب جب تشریف لائے تو انہوں نے انہی دوسبقوں میں سے سوال کیے اور کسی سبق سے نہیں کیا۔اور بہت ہی اچھے ریمارکس دیئے کہ ایسی اعلیٰ کلاس میں نے کبھی نہیں دیکھی۔تو یہ بھی ایک لطیفہ ہے اور اس سے آپ کو یہ بھی اندازہ ہوا کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کی حد کوئی نہیں ہے۔بعض دفعہ آپ بچوں کی طرح اُس سے ناز کریں تو اللہ بھی ناز برداریاں فرماتا ہے اور اسی قسم کا آپ سے پیار اور محبت کا سلوک فرماتا ہے۔اس لیے بہت زیادہ ٹینس Tense ہو کر اور بہت ہی زیادہ سنجیدگی سے استغفار کی بھی ضرورت نہیں نرمی بھی دل میں پیدا کریں۔خدا سے کھیل کھیلیں، خدا سے پیار کی باتیں کریں اور اس کی راہ میں بچھ جایا کریں کہ ہمارے