خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 220 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 220

خطبات طاہر جلدے 220 خطبہ جمعہ یکم اپریل ۱۹۸۸ء اعتبار ہی کوئی نہیں ہے۔چنانچہ کئی ایسے آدمی میری نظر میں ہیں معین طور پر جو ان گندی عادات کی وجہ سے احمدیت میں داخل ہو کر پھر الٹے پاؤں لوٹ گئے۔میں نہیں کہہ سکتا کے اُن کی ٹھوکر کا کوئی ایک معین شخص موجب بنایا بالعموم جائزہ انہوں نے لیا اور اس کے نتیجے میں وہ بد دل ہوئے۔لیکن اس کی مجموعی ذمہ داری اس قومی بد قسمت کردار پر عائد ہوتی ہے اور انفرادی ذمہ داری بھی بعض اُن لوگوں پر ضرور عائد ہوتی ہوگی جن کو دیکھ کر ، جن کی عادات سے ٹھو کر کھا کر وہ لوگ اسلام کی نعمت سے محروم ہو گئے۔کچھ اور لوگ ایسے ہیں جو ایسا انتہائی رد عمل تو نہیں دکھاتے لیکن وہ معاشرتی لحاظ سے سکڑنے لگتے ہیں، تمدنی لحاظ سے علیحدگی اختیار کرنے لگ جاتے ہیں وہ کہتے ہیں اسلام اپنی جگہ سچا ہے۔احمدیت نے جیسے اسلام کو دیکھا وہ بھی برحق ہو گا لیکن یہ لوگ اس قابل نہیں کہ ان کی خوبو اختیار کی جائے ان کے طرز عمل کو اپنایا جائے۔اُس پہلو سے ہم ان سے بہت بہتر ہیں اور ہمیں ان سے علیحدہ رہنا چاہئے ورنہ یہ ہمارے مزاج کو بھی بگاڑ دیں گے۔چنانچہ وہ جو امکانات پیدا ہوئے تھے دو تہذیبوں کے امتزاج کے امکانات، وہ جو امکانات پیدا ہوئے تھے ایک عالمی تہذیب و تمدن کو جنم دینے کے امکانات وہ سارے ایک خاموش عمل کی زبان نے جھٹلا دیئے اور ہمیشہ کے لیے ان کے امکانات کے راستے بند کر دیے۔یہ وہ خطرات ہیں جس کی وجہ سے میں فکر مند رہتا ہوں۔خصوصیت کے ساتھ جرمنی میں، مجھے اس بارے میں فکر زیادہ ہے۔وجہ یہ ہے کے مختلف قوموں میں جو احمدی گئے ہیں یا مختلف علاقوں میں جو احمدی گئے ہیں۔اُن کے حالات مختلف ہیں اور وہ مختلف یعنی ہر جگہ ہر قسم کے دوست گئے ہیں لیکن عمومی لحاظ سے یہ کہا جا سکتا ہے کہ بعض جگہ بعض ملکوں میں آنے والے احمدی تمدنی پس منظر کے لحاظ سے یا معاشی پس منظر کے لحاظ سے ایک خاص طبقے سے زیادہ تعلق رکھتے ہیں۔بعض دوسری جگہ جانے والے معاشی اور تمدنی اعتبار سے ایک اور طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔اس لئے باوجود اس کے کہ اسلام میں طبقاتی تقسیم نہیں ، لیکن جن جگہوں سے یہ آئے ہیں وہاں طبقاتی تقسیم کے آثار ملتے ہیں اور بعض برائیاں بعض طبقات میں زیادہ ہیں ، بعض عادتیں بعض طبقات میں خاص طور پر دکھائی دیتی ہیں اور اقتصادی ضرورتیں جوگندی عادات پیدا کرتی ہیں وہ بعض جگہ زیادہ ہیں، بعض جگہ بعض جگہ کم ہیں۔مثلاً جھوٹ کا بالآخر ایک تعلق غربت سے بھی ہوتا ہے۔جس معاشرے میں یا جس اقتصادی پس منظر