خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 121 of 943

خطبات طاہر (جلد 7۔ 1988ء) — Page 121

خطبات طاہر جلدے 121 خطبه جمعه ۲۶ فروری ۱۹۸۸ء ساتھ پھریں اور ان کو ہر وقت برائی سے روکیں۔اس لئے یہ عمر ہے بچپن کی جس میں آپ کو ابھی سے کام کرنا چاہئے۔امریکہ میں بھی میں نے جیسا کہ پہلے بھی ایک دفعہ بیان کیا بہت زیادہ برائی ہے بلکہ وہ افریقہ کو بھی برائی ایکسپورٹ کر رہا ہے کثرت کے ساتھ۔بے حیائی کے اڈے وہاں کی فلم انڈسٹری میں بنے ہوئے ہیں اور ساری دنیا میں جو گندی فلمیں اور جرائم کی فلمیں جاتی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اور گندی عادتیں Drugs وغیرہ کی افریقہ کو بھی اس وقت اس کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔یورپ میں بکثرت یہ رحجان بڑھ رہے ہیں تو ساری دنیا میں یہ جماعتوں کو معلوم کرنا چاہئے یعنی یہ اچھی طرح زیر نظر رکھنا چاہئے اور ذہن نشین کرنا چاہئے کہ بڑے ہونے کے بعد آپ کے ہاتھ سے بچے نکل چکے ہوں گے پھر بہت ہی مشکل کام ہے ان کو سنبھالنا۔بچپن میں اُن پر توجہ دیں اور اگر آپ نہیں دیں گے تو پھر بعد میں جب شکایت کریں گے اور ہمارے پاس آئیں گے کہ ان کا کچھ کرو تو میں آپ کو بتادیتا ہوں کہ دعا کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کوئی تبدیلی پیدا کر دے تو کر دے مگر بالعموم ایسے بچوں کو پھر سنبھالنا ہت مشکل ہوتا ہے۔امریکہ میں میں نے دیکھا ہے بعض احمدی جو اچھی تربیت کر رہے ہیں اُن کے بچے اس قدر مضبوط دیوار میں بن جاتے ہیں اسلامی اقدار کے لحاظ سے کہ کوئی اُن کے اندر نقب زنی نہیں کر سکتا، کوئی اُن کے اندر نفوذ نہیں کر سکتا بلکہ وہ جب جاتے ہیں سکولوں میں نمایاں طور پر وہ اسلام کے علمبر دار بنے رہتے ہیں حالانکہ چھوٹی عمر سے انھوں نے یہ سیکھا ہوا ہے۔تو آپ بھی چھوٹی عمر میں یہاں بھی سکھائیں دنیا میں جہاں جہاں احمدیوں تک آواز پہنچے وہ بچپن کی طرف بہت توجہ دیں ورنہ بہت ہی مشکلات ہیں ہمارے لئے۔یورپ میں تو خصوصیت کے ساتھ میں نے دیکھا ہے دن بدن مصیبتیں بڑھ رہی ہیں جماعت کے اسلامی اقدار کو خطرات زیادہ سے زیادہ بڑھتے جارہے ہیں اور یورپ پہ ہی منحصر نہیں ماریشس آپ چلے جائیں وہاں بھی یہ حال ہے، نبی آئی لینڈ چلے جائیں وہاں بھی یہ حال ہے۔ایسی گندی تہذیب ہے اور اتنی دور وار کرنے والی تہذیب ہے کہ دنیا کا کوئی کونہ نہیں چھوڑا انہوں نے جہاں انہوں نے باقاعدہ منظم طریق پہ معاشرے کو تباہ کرنے کے لیے کوششیں نہیں کیں۔اسی لئے رسول اکرم ﷺ نے ایک موقع پر فرمایا کہ دجال کا اثر دنیا میں ہر شخص تک پہنچ جائے گا اور جو اُس سے مغلوب نہیں ہو گا اُس کو دھواں تو دجال کا ضرور پھر بھی ملے گا۔