خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 877 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 877

خطبات طاہر جلد ۶ 877 خطبہ جمعہ ۲۵ دسمبر ۱۹۸۷ء میں متنبہ کرتا ہوں کہ یہ عجیب حالت ہے کہ یہاں بارش برس رہی ہے وہاں تو روئیدگی زیادہ نہیں ہو رہی جہاں شبنم پڑ رہی ہے وہاں آپ سے روئیدگی بہت زیادہ ہو رہی ہے۔تو خدا تعالی کی جماعت بنتے ہیں تو جب بارش پڑے تو بارش والے حالات دکھایا کریں اور کم سے کم شبنم پڑنے والوں سے تو پیچھے نہ رہا کریں۔اسی طرح بعض اضلاع ہیں جو پہلے پیچھے رہنے والوں میں سے تھے مثلاً مظفر گڑھ ہے، لیہ ہے کمزور اضلاع میں سے تھے۔وہاڑی اور خانیوال بھی لیکن اللہ کے فضل سے ان میں ترقی ہے اور وہاڑی میں تو عام اسی رفتار کے مطابق ترقی ہے جیسے باقی جگہوں میں ترقی ہے غیر معمولی نہیں لیکن بعض اضلاع میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے تو بہت نمایاں ترقی کے آثار ہیں مثلاً مظفر گڑھ ان میں شامل ہے اور گوجرنوالہ بھی ان چھ اضلاع میں شامل ہے ، اوکاڑہ، جہلم ، اٹک، پشاور ، کوہاٹ ، ڈیرہ اسماعیل خان، نواب شاہ اور خیر پور۔کچھ دوسری جگہیں ہیں جہاں کمی آگئی ہے اس کی تفصیل تو میں اب یہاں لایا تو ہوا ہوں لیکن پڑھ کے نہیں سناتا تا کہ ان لوگوں کی پردہ دری نہ ہو۔ان پر خدا کی ستاری کا پردہ پڑار ہے لیکن بعض ایسے اضلاع ہیں جس سے ہر گز توقع نہیں تھی کہ وہ پہلی رفتار پر رہیں گے یا پیچھے کی طرف قدم بڑھائیں گے اور ان میں بعض اضلاع جو بڑے بڑے جو پنجاب کے اضلاع ہیں انہوں نے بہت اس لحاظ سے مایوس کیا ہے اور یہ خدا کا خاص فضل ہے کہ ان کی کمزوری کے باوجود پھر بھی وقف جدید کا قدم نمایاں طور پر پچھلے سالوں کی طرح آگے ہی بڑا ہے۔اگر یہ کمزوری نہ دکھاتے تو اس وقت تصویر بہت ہی بہتر رنگ میں ابھرتی ، بہت ہی بہتر شکل میں اُبھرتی اور ان سب جائزوں سے یہ بات سامنے آجاتی ہے کہ بعض جگہ امرائے ضلع تقریریں تو بہت کرتے ہوں گے یار پورٹیں بھی بھجواتے ہوں گے لیکن ٹھوس کام کی اہلیت نہیں رکھتے یعنی ایک ایک جماعت کی طرف توجہ کرنا، ایک ایک جماعت میں حوصلہ بڑھانا، عمومی طور پر جائزے لیتے رہنا اور ہر جہت سے جائزے لیتے رہنا۔بعض امراء ہیں ان میں بڑی محنت کی عادت بھی ہے صرف تقریریں نہیں کرتے بلکہ کام بھی بڑا کرتے ہیں لیکن یہ کمزوری ہے کہ ایک دو جہتوں میں کام کرتے ہیں تو باقی جہتوں کو بھلا دیتے ہیں، ان کی طرف توجہ ہوئی تو پہلی جو صورتیں تھیں وہ نظر سے اوجھل ہو گئیں۔اس لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے توازن پر زور دیا گیا ہے اور مومن کی شخصیت جو بہترین