خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 875
خطبات طاہر جلد ۶ 875 خطبہ جمعہ ۲۵ دسمبر ۱۹۸۷ء جہاں تک بیرونی جماعتوں کے وعدہ جات کا تعلق ہے بالغان کا ان کا ذکر میں بعد میں کروں گا پہلے ذرا ایک نسبتاً ایک جائزہ لے دوں عمومی، جہاں تک چندوں کی آمد کا تعلق ہے۔جن جماعتوں میں پاکستان میں خدا تعالیٰ کے فضل سے وقف جدید کے چندے کے سلسلے میں غیر معمولی طور پر ترقی ہوئی ہے یعنی پہلے سے قدم آگے بڑھے ہیں باوجود اقتصادی حالات کے خراب ہونے کے ان میں ربوہ خدا تعالیٰ کے فضل سے نمایاں آگے بڑھنے والی جماعتوں میں سے ہے۔دولاکھ اسی ہزار روپے (۲,۸۰,۰۰۰) گزشتہ پورے سال کی وصولی تھی ربوہ کی اور امسال رپورٹ لکھنے کی تاریخ تک اس میں جیسا کہ میں بیان کیا ہے ایک بڑا حصہ جمع ہونے والا ہے دو لاکھ چھیاسی ہزار روپے (۲,۸۶,۰۰۰) وصولی ہو چکی تھی اور ایک نمایاں فرق ہے پہلے سے آگے کی طرف قدم جس میں ابھی اور بھی وصولی جمع ہونے والی ہے۔پھر کراچی کی جماعت ہے جو خدا کے فضل سے ہمیشہ آگے بڑھنے والی جماعتوں میں سے ہے اس میں تین لاکھ بیاسی ہزار روپے (۳,۸۲,۰۰۰) کے مقابل پر جو سارے سال کی وصولی تھی گزشتہ سال اب تک چار لاکھ روپے(۴,۰۰,۰۰۰) وصول ہو چکے ہیں۔پھر کوئٹہ جن حالات میں سے گزر رہا ہے اس کے باوجود خدا تعالیٰ کے فضل سے کوئٹہ کے چندے میں بھی اضافہ ہوا ہے۔مظفر گڑھ ضلع کے چندے میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔لیہ ضلع کے چندے میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔وہاڑی ضلع کے چندے میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔خانیوال ضلع کے چندے میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔اسی طرح سکھر جہاں بہت ہی سختی کے حالت رہے ہیں اور ابھی تک جاری ہیں وہاں بھی خدا کے فضل سے نمایاں اضافہ ہوا ہے اور گوجرانوالہ میں بھی اور اوکاڑہ میں بھی اور جہلم میں بھی اور اٹک میں بھی اور خوشی کی خبر یہ ہے کہ پشاور اور کوہاٹ میں بھی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی۔جب سے یہاں امارت بدلی ہے خدا کے فضل سے بڑی نمایاں پاکیزہ تبدیلیاں پیدا ہورہی ہیں اور باوجود اس کے کہ حالات تو وہی ہیں جو پہلے تھے لیکن جماعتیں بیدار ہو رہی ہیں اور بڑی ہمت کے ساتھ نیکیوں کے کاموں میں آگے بڑھنے کی وہ دوبارہ کوشش شروع کر دی ہے ورنہ ایک وقت آیا تھا کہ ایک غنودگی کی سی کیفیت تھی۔اس جائزے میں یہ بات میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں ، میں نے بڑی تفصیل سے غور سے معائنہ کیا ہے۔خیر پور بھی ان جماعتوں میں سے ہے جہاں خدا کے فضل سے اضا فہ نمایاں ہے۔یہ