خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 863 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 863

خطبات طاہر جلد ۶ کا شکار ہو جاتے ہیں۔863 خطبہ جمعہ ۱۸؍ دسمبر ۱۹۸۷ء تو توحید تو ہماری زندگی ہے یہ جو پاکستان میں ہمارے احمدی بھائی تو حید کی حفاظت کے لئے بے شمار قربانیاں دے رہے ہیں۔کئی دفعہ مجھے باہر سے لوگوں کے خط آتے ہیں کہ ہمارا دل چاہتا ہے کہ ہم بھی توحید کے لئے کچھ کریں تو میں ان کو بتاتا ہوں کہ توحید کے لئے تو ہر جگہ میدان کھلے ہوئے ہیں اور میدان کارزار گرم ہیں آپ کے نفوس کے اندر یہ لڑائیاں ہو رہی ہیں۔صرف شیطان کے ظاہری مظاہر نہیں ہیں جن کے خلاف خدا کے مومن اور موحد بندے جن کے ساتھ نبرد آزما ہیں بلکہ ہر سینے میں ایک جہاد کا میدان کھلا ہوا ہے اور بعض صورتوں میں یہ جہاد بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے اس ظاہری جہاد سے بھی۔اس لئے آپ اپنے اس جہاد سے باخبر ہو جائیں ہے جاری ہے آپ کے دلوں میں لیکن جتنی توجہ ہونی چاہئے جس طرح حفاظت ہونی چاہئے تو حید کی بالعموم ہم اس سے غافل رہتے ہیں اور اس کا حق ادا نہیں کرتے۔اللہ سے مدد مانگتے ہوئے خدا کے موحد بننے کی کوشش کریں کیونکہ جو موحد ہو جائے اس پر کبھی موت نہیں آیا کرتی۔سچے مواحد پر کوئی دنیا کی طاقت ہاتھ نہیں ڈال سکتی اس پر ہاتھ ڈالنا خدا پر ہاتھ ڈالنا بن جایا کرتا ہے۔موحد سے زیادہ نا قابل تسخیر دنیا میں کوئی چیز نہیں اس لئے اگر آپ نے ناقابل تسخیر بنا ہے اگر تمام دنیا پر آپ نے غالب آنا ہے تو موحد بنے بغیر ایسا ہو نہیں سکتا اور جب آپ موحد بن جائیں گے تو یہ خدا کا کام ہوگا کہ آپ کی حفاظت کرے اور آپ کو لے کر آگے بڑھتا چلا جائے گا، ترقی پر ترقی آپ کے نصیب میں لکھی جائے گی کوئی نہیں ہے جو نصیب کو مٹا سکے۔