خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 738 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 738

خطبات طاہر جلد ۶ 738 خطبہ جمعہ ۶ نومبر ۱۹۸۷ء غالبا یہ وجہ ہے کہ قرآن کریم نے دشمن کے غضب کا تو ذکر فرمایا اس کے نقصان کا کوئی ذکر نہیں فرمایا اس لئے کہ مثال ایک ایسی کھیتی سے دی ہے جو بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے، روز روز نئے رنگ دکھا رہی ہے نئی کونپلیں پھوٹ رہی ہیں اور اس کے تنے میں نئی توانائی پیدا ہوتی چلی جارہی ہے۔اس پہلو سے اگر جماعت احمدیہ ترقی کرنا شروع کرے اور اس کا انحصار ہر فرد جماعت پر ہے یہ یادر رکھنے والی بات ہے عمومی طور پر جماعت احمدیہ سے نہیں ہر فرد جماعت سے۔اگر ہر فرد جماعت محمد رسول کریم ﷺ کی جماعت میں داخل ہونا چاہے اور ان لوگوں میں شامل ہونا چاہے جو آخرین میں ہو کر بھی پہلوں سے مل گئے تھے تو یہ وہ راز ہے جو قرآن کریم نے ہمیں سمجھایا ہے اور اس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت ہر شر اور ہر خطرے سے آزاد ہو جائے گی کوئی دنیا کی طاقت آپ کو سمیٹ نہیں سکتی کسی جگہ۔سارا کینیڈا خالی پڑا ہے، سارا امریکہ خالی پڑا ہے۔بہت سے لوگ ہیں یہاں قابل توجہ ان کی طرف توجہ کرنی چاہیئے اوراکثر لوگ ان کی طرف توجہ نہیں کر رہے۔امریکہ کی جماعت کو میں نے بار بار سمجھایا اور ایک خطبے میں خاص طور پر اس طرف متوجہ کیا کہ بہت سے ایسے امریکن ہیں جن کو کالے امریکن کہا جاتا ہے اور ہم ان کو Afro-American کہتے ہیں یعنی افریقائی امریکن تاکہ وہ کالے کا لفظ جو اپنے اندر داغ رکھتا ہے اس سے ان کو صاف کیا جائے ویسے تو رنگ میں کوئی برائی نہیں لیکن کیونکہ کالے لفظ کے ساتھ ایک تذلیل کا معنی شامل کر دیا گیا ہے اس لئے ہم یہ پسند نہیں کرتے کہ ان کو کالے افریقین کہا جائے بلکہ کہتے ہیں افریقائی امریکن۔جو افریقی باشندے ہیں اور آغاز کے لحاظ سے لیکن بعد میں امریکہ میں آباد ہو کر امریکن بن گئے۔میں نے ان کو سمجھایا کہ آپ نے اس قوم کی طرف توجہ ہی نہیں کی نتیجہ بہت سے بعد میں آنے والے ان کے بہت سے حصے کو اپنے ساتھ شامل کر گئے حالانکہ وہ آپ کے تھے پہلے، آپ تھے پہلے جو امریکہ میں پہنچے آپ کے یہاں امریکہ میں آنے کے نتیجے میں اسلام داخل ہوا ہے یہاں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے سب سے پہلا اسلام کا مشن جس جماعت کو کھولنے کی توفیق ملی وہ جماعت احمد یہ تھی لیکن عدم توجہ کے نتیجے میں آپ نے بہت عظیم الشان مواقع اپنے ہاتھ سے گنوا دیے اب بھی توجہ کریں اور یہ وہ زمین ہے یعنی یہاں بھی اسی آیت کے مضمون کا اطلاق پاتا ہے جو زرخیز ہی نہیں بلکہ بہت جلد جلد بہترین جواب دینے والی زمین ہے، لبیک کہنے والی زمین ہے تھوڑا کام کریں آپ افریقین امریکنوں