خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 721 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 721

خطبات طاہر جلد ۶ 721 خطبہ جمعہ ۶ رنومبر ۱۹۸۷ء دورہ کینیڈا۔الزراع کی لطیف تشریح اور دعوت الی اللہ کی تلقین ( خطبه جمعه فرموده ۶ رنومبر ۱۹۸۷ء بمقام کیلگری، کینیڈا) تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کی تلاوت کی:۔مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ وَالَّذِيْنَ مَعَةَ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ تَريهُمْ رُكَّعًا سُجَّدًا يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِّنَ اللَّهِ وَرِضْوَانًا سِيْمَاهُمْ فِي وُجُوهِهِم مِّنْ أَثَرِ السُّجُودِ ذلِكَ مَثَلُهُمْ فِي التَّوْرَيةِ : وَمَثَلُهُمْ فِي الْإِنْجِيل * كَزَرْعٍ أَخْرَجَ شَطْعَهُ فَازَرَهُ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوَى عَلَى سُوقِهِ يُعْجِبُ الزَّرَاعَ لِيَغِيظُ بِهِمُ الْكُفَّارَ اور فرمایا: (الفتح: ۳۰) قرآن کریم کی جس آیت کی میں نے تلاوت کی ہے اس میں حضرت اقدس محمد مصطفی ہے اور آپ کے ساتھیوں کی بعض صفات بیان فرمائی گئیں ہیں لیکن دو مختلف حوالوں سے۔ایک تورات کے حوالے سے اور ایک انجیل کے حوالے سے اور اگر چہ حضرت محمد مصطفی ﷺ اور آپ کے صحابہ ہی کا ذکر ہے مگر دونوں صفات مختلف ہیں یعنی انجیل کے حوالے کی صفات تورات کے حوالے کی صفات سے مختلف ہیں اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ دو مختلف قوموں کا نقشہ کھینچا جا رہا ہے۔تو رات نے جو یہ نقشہ کھینچا ہے حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ اور آپ کے ساتھیوں کا اس میں شوکت