خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 638
خطبات طاہر جلد ۶ 638 خطبه جمعه ۱/۲ کتوبر ۱۹۸۷ء ہمیں اپنی طرف جب تک تیری نظر میں ہم نیکوں میں شمار نہ ہونے لگ جائیں۔ایسے وقت میں وفات دینا کہ جب تیرے پیار کی نگاہیں پڑ رہی ہوں اور تو کہے کہ ہاں یہ میرے نیک لوگوں میں شامل ہو چکا ہے۔اس سے زیادہ آسان دین بھی کبھی کوئی دیکھا ہے؟ اس سے زیادہ عقل اور دل کو مطمئن کرنے والا دین بھی کبھی تصور میں آسکتا ہے؟ پھر کیا انتظار ہے وہ جو پہلے ہی ایمان لا چکے ہیں ان کو ان راہوں کی طرف آگے بڑھنا چاہئے اور جب تک ان راہوں کی طرف آپ آگے نہیں بڑھیں گے ہم دنیا میں کوئی ترقی حاصل نہیں کر سکتے۔اتنا عظیم الشان کام ہے ساری دنیا کی تقدیر بدلنا، لقد مرتو خدا بدلا کرتا ہے لیکن آپ کی تقدیر کو اس میں حصہ لینا ہوگا یہ اتنا عظیم الشان کام ہے اور اتنا بو جھل کام ہے جو خدا کی مدد کے سہارے آپ نہیں کر سکتے آپ میں سے ہر ایک کو آگے قدم بڑھانا ہو گا ہر ایک کو اپنا حصہ ڈالنا ہو گا۔اس لئے آپ کوشش کریں اور اپنے گردو پیش کو ذرا غور سے دیکھیں تو سہی کہ کن لوگوں میں آپ آبسے ہیں؟ کس دنیا میں آپ سانس لے رہے ہیں جہاں فضا کا ذرہ ذرہ زہریلا ہے۔بہت سے ہیں جو احساس کمتری کا شکار ہو جاتے ہیں Inferiority Complex۔وہ سمجھتے ہیں ہم کس دنیا سے آئے تھے یہاں کیا کچھ ہم نے دیکھا ہے کتنا عظیم الشان ملک ہے ہم نے تو عمر میں ضائع کر دیں اصل تو یہی ہے۔کچھ ہیں جو کچھ دیر مقابلے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اپنے بچوں کی طرف نگاہ نہیں کرتے ان کے بچے ہاتھ سے نکل جاتے ہیں۔غرضیکہ بہت سے خطرات ہیں جو یہاں درپیش ہیں۔ان خطرات میں بھی خدا کی خاص حفاظت ہے جو آپ کو بچائے گی۔اس لئے جو رستہ میں نے بتایا ہے قرآن کی تعلیم کی روشنی میں اس رستے ہی میں امن ہے اسی رستے میں ہی حفاظت ہے۔اپنے آپ کو سپرد کریں، اپنے بچوں کو خدا کے سپر د کریں اور پھر یہ فیصلہ کریں کہ ہم خدا کی باتوں کا جواب دینے کی پوری دیانت داری سے کوشش کریں گے۔اپنے بچوں کو بھی یہ ہی تعلیم دیں گے اور بچپن سے ہی سے یہ سکھائیں گے۔پھر دعائیں کرتے ہوئے آپ اگر اور قدم آگے بڑھائیں گے ایک نئی ہوش آپ کو عطا ہوگی، ایک نیا شعور آپ کے دل کے اندر سے پیدا ہو گا آپ دنیا کو ایک اور نظر سے دیکھنے لگ جائیں گے۔اس وقت آپ کے اندر ایک نیا خوف بھی جنم لے گا اور وہ خوف آپ کو بتائے گا کہ آپ نے اپنی اکثر عمر ضائع کر دی ہے۔بہت سے نیک کام