خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 575
خطبات طاہر جلد ۶ 575 خطبہ جمعہ ا ار ستمبر ۱۹۸۷ء دورہ یورپ کے حالات مختلف اقوام میں دعوت الی اللہ تیز کرنے اور یکجہتی کے لئے اپنے اندر لوہے کی متقناطیسی قوت پیدا کرنے کی نصیحت (خطبہ جمعہ فرمودہ استمبر ۱۹۸۷ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: گزشتہ تقریباً تین ہفتے میں یورپ کے بعض ممالک کے سفر پر رہا۔سب سے پہلے تو ہالینڈ جانے کا موقع ملا پھر جرمنی میں تھوڑی دیر کیلئے ، پھر سویڈن ، آگے سے ڈنمارک تو ہم نہیں جا سکے لیکن ڈنمارک کی جماعت سویڈن کے اس حصے میں پہنچ گئی جو ڈنمارک کے بالکل قریب ہے اور پہلے ہمارا وہیں قیام تھا۔پھر سویڈن کے دوسرے حصے میں یعنی جہاں ہماری مسجد ہے گوٹن برگ اس کے بعد ناروے میں اوسلو اور پھر شمال مغربی حصے کا دورہ کر کے جو دراصل ایک قسم کی ذاتی رخصت کا حصہ تھا آخری۔پھر میں واپس آیا ہوں تو اس عرصے میں تین جمعہ باہر پڑھنے کا موقع ملا ہے تین جمعہ تو نہیں ایک تو سفر کے دوران آیا تھا دو جمعہ پڑھنے کا موقع ملا اور ایک جمعہ میں جو اسلام نے رخصت دی ہے اس سے استفادہ کیا گیا ہے اس دفعہ۔