خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 572
خطبات طاہر جلد ۶ عالموں پر وہ حاوی ہوسکتا ہے۔572 خطبه جمعه ۲۸ / اگست ۱۹۸۷ء تبلیغ میں دماغ سے زیادہ دل جیتنے ہوتے ہیں اس نقطے کو یا درکھنا چاہئے۔جب دل جیت لئے تو تین چوتھائی کام و ہیں ختم ہو گیا پھر دماغ جیتنا کوئی مشکل نہیں ہے کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے ایسا عظیم اور ایسا غالب کلام عطا کیا ہے کہ وہ علم کلام بڑوں بڑوں پر غالب آجاتا ہے۔صرف دشمنی کا جذبہ یا نفرت اس کے درمیان میں حائل ہوتی ہے آپ اگر کسی سے محبت اور پیار سے اس کا دل جیت لیں تو جو باتیں اس کے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کلام کے درمیان حائل تھیں، وہ دیوار جو بیچ میں کھڑی تھی وہ ختم ہو جاتی ہے۔پس اپنی زبان کو سلیقہ دیں، اپنے دل کو سلیقہ دیں۔دل میں مٹھاس پیدا کریں اور زبان سے جو بات نکلے وہ دل کی مٹھاس ہو۔اپنے اندر عجز اور انکسار پیدا کریں تو پھر دیکھیں اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ کی دعوت الی اللہ کو کتنی عظیم الشان برکت ملتی ہے۔دیکھتے دیکھتے دل فتح ہونے شروع ہو جائیں گے اور سب سے آخر پر لیکن سب سے اہم یہ کہ دعا کی طرف میں پھر متوجہ کرتا ہوں۔دعوت الی اللہ کی ہر منزل پر دعا کی عادت ڈالیں۔تبلیغ کے دوران دعا کریں گھر جا کر دعا کریں، اپنے بچوں کو کہیں کہ دعا کرو۔اگر آپ اس سنجیدگی کے ساتھ دعوت الی اللہ کی طرف توجہ کریں گے اور اپنا دل بیچ میں ڈال دیں گے، اپنی معصوم اولاد کو بھی ساتھ شامل کریں گے اور جذبے کے ساتھ ان کو کہیں گے کہ خدا کے لئے میری مدد کرو۔میرا دل چاہتا ہے مگر میں مجبور اور بے اختیار ہوں میرا بس نہیں چل رہا۔پھر دیکھیں کہ خدا ان معصوم بچوں کی دعائیں آپ کے ساتھ شامل کرے گا۔کتنی عظیم الشان طاقت پیدا ہو جائے گی آپ کے الفاظ میں۔آپ قوموں کو فتح کرنے کے لئے پیدا کئے گئے ہیں لیکن قوموں کو محبت اور پیار کے غالب جذبے اور دعاؤں کے ذریعے آپ نے فتح کرنا۔یہ سلیقے سیکھتے ہیں اور یہ سلیقے اپنی اولا د کو سکھائیں۔دیکھتے دیکھتے جماعت کی کایا پلٹ جائے گی نئی زندگی پیدا ہوگی، نئی روحانیت آپ کو عطا ہوگی۔پھر یہ شکایتیں نہیں ہوں گی کہ فلاں احمدی باہر سے آیا تھا اس نے فلاں گندگی شروع کر دی، فلاں باتیں اس نے اختیار کر لیں جماعت کی بدنامی کا موجب بنا۔ایسی جماعت جو پھیل رہی ہو چاروں طرف جہاں نئے نئے لوگ داخل ہور ہے ہوں وہاں