خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 53
خطبات طاہر جلد ۶ 53 53 خطبہ جمعہ ۲۳ / جنوری ۱۹۸۷ء میں یہ امید پیدا ہوئی کہ یہ انشاء اللہ خدا تعالیٰ ان کی ایفائے عہد کی صورت پوری کرے گا۔پاکستان میں ایک موقع پر غالبا فروری 1984ء کی بات ہے جب میں کراچی میں تھا تو چوہدری صاحب کی علالت کی بہت ہی خطرناک اطلاع ملی کہ بظاہر ڈاکٹر ز یہ کہتے ہیں کہ اب کوئی بچنے کی صورت باقی نہیں رہی اور خاص طور پر دعا کی جائے۔میں مجلس سوال وجواب میں بیٹھا ہوا تھا کہ رقعہ ملا مجھے بڑا گھبرایا ہوا غالبا چوہدری حمید صاحب کا پیغام تھا بڑی سخت پریشانی کا کہ یہ شکل ہے اور فوری طور پر مجھے مطلع کیا جائے چنانچہ انہوں نے مجھے مطلع کیا۔اس رات خاص طور پر چوہدری صاحب کے لئے دعا کی توفیق ملی اور اس وعدے کو مد نظر رکھتے ہوئے خاص طور پر میں نے دعا کی کہ ان کو سرخر و فرما اور زندگی بھی بخش اور ایفائے عہد کی بھی توفیق بخش کیونکہ ساری عمر چوہدری صاحب کے اوپر یہ داغ کوئی نہیں لگا سکتا تھا کہ کوئی وعدہ کیا ہو اور پورا نہ کیا ہو۔لین دین کے معاملے میں انتہائی صاف کردار، بالکل بے داغ اور عظیم الشان نمونے کا کردار تھا۔تو جس کا بندوں سے یہ معاملہ ہو خدا سے لین دین کے معاملے میں آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ اس کا کیا حال ہوگا اور مجھے پتہ تھا کہ یہ فکر تھی ان کو جو لاحق تھی۔چنانچہ اس رات اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ خوشخبری دکھائی گویا ایک خط ہے جو میں پڑھ رہا ہوں اس میں ایک فقرہ ہے عربی میں جس کا مفہوم یہ تھا کہ اللہ سے زندہ کرے گا یا خدا کی طرف سے ہم اسے زندہ کریں گے اور مہیا کریں گے۔اب یہ عجیب بات ہے کہ خواب میں بھی میرے ذہن میں یہ بات واضح ہے کہ حی“ کا لفظ جو زندگی سے تعلق رکھتا ہے، وہ ” حلوے والی جس کو کہتے ہیں اس ”ح“ سے ہے اور جو مہیا کرنا وہ شعشہ والی ہے۔لیکن خواب میں جب میں وہ خط کی عبارت پڑھتا ہوں گویا خدا کا خط ہے اور اس میں ایک خوشخبری دی گئی ہے وہ پڑھ رہا ہوں بڑی ” بھی جس کو ہم اُردو میں کہتے ہیں اور ترجمہ اس کا ساتھ یہ بھی کر رہا ہوں کہ ہم اسے زندگی بخشیں گے اور مہیا کریں گے۔تو بعد میں جب میں نے تحقیق کی تو پتہ چلا کہ حی" کے معنی بہت وسیع ہیں جیسے میں نے گزشتہ درس کے دوران بیان کیا تھا، اس میں مہیا کرنے کے معنی بھی پائے جاتے ہیں، وسعت عطا کرنے کے معنی بھی پائے جاتے ہیں۔بہر حال ”جی“ کے لفظ میں خدا تعالیٰ نے مجھے خوشخبری دی کہ اللہ تعالیٰ ان کو بچا بھی لے گا اس خطرناک حالت سے اور وہ جو فکر لگی ہوئی ہے کہ ان کا وعدہ پورا نہ ہو وہ بھی دور فرمادے گا۔چنانچہ میں نے فون کے ذریعے اطلاع کروائی لاہور کہ فکر نہ کریں مجھے اللہ تعالیٰ نے تو خوشخبری