خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 561
خطبات طاہر جلد ۶ 561 خطبه جمعه ۲۸ / اگست ۱۹۸۷ء آج جماعت کی سب سے اہم اور بڑی ذمہ داری دعوت الی اللہ ہے۔احباب جماعت اور عہدیداران کو دعوت الی اللہ کی تلقین خطبه جمعه فرموده ۲۸ راگست ۱۹۸۷ء بمقام اوسلو، ناروے) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔یورپ کے چند ممالک کے اس مختصر دورے میں میں نے خصوصیت سے اس بات پر نظر رکھی کہ جماعت کو جو بار با دعوت الی اللہ کی نصیحت کی جاتی رہی ہے اس کا کس حد تک عملاً اثر ظاہر ہوا ہے۔ہالینڈ میں بھی میں نے اسکا جائزہ لیا، جرمنی میں بھی ، ڈنمارک اور سویڈن میں بھی اور اب ناروے آکر بھی ، ملاقاتوں کے دوران بھی اور اس کے علاوہ جماعت سے گفت و شنید کے دوران میں نے اندازہ لگایا کہ ابھی جماعت کی بھاری اکثریت ایسی ہے جو عملاً دعوت الی اللہ کے کام میں مشغول نہیں ہوئی اور اگر یہ کہا جائے کہ پچانوے فیصد جماعت ابھی تک اس کام سے غافل پڑی ہے، عملاً اس کام میں سنجیدگی سے حصہ نہیں لے رہی تو اس میں مبالغہ نہیں ہوگا۔بعض ممالک میں ممکن ہے یہ نسبت اور بھی زیادہ خراب ہو مگر جن ممالک میں توجہ شروع ہو چکی ہے ان میں بھی بمشکل پانچ فیصد احمدی ایسا ہے جو فی الحقیقت دعوت الی اللہ کا حق ادا کر رہا ہے۔اس سلسلے میں کچھ تو میں براہ راست جماعت سے باتیں کرنی چاہتا ہوں اور کچھ امراء اور مربیان اور صدرانِ جماعت اور دیگر عہدیداران کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔جب بھی ایک بات کی ہدایت کی جائے اور تکرار سے کی جائے تو اُسے بھلا دینا جائز