خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 556 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 556

خطبات طاہر جلد ۶ 556 خطبه جمعه ۲۱ را گست ۱۹۸۷ء نتیجے میں ایک سر پھرا آدمی اپنے طور پر ہی مشتعل ہو جائے اور کوئی ایسی حرکت کر بیٹھے، ہوسکتا ہے اس کے پیچھے کوئی سازش نہ ہو۔یہ بھی ممکن ہے کہ ایک نوجوانوں کا گروہ آپس میں مل کر بیٹھے آج کل ٹیلی ویژن وغیرہ کے ذریعے مختلف قسم کے جرائم کے طریق وغیرہ تو دنیا کو معلوم ہوتے ہی رہتے ہیں کس طرح کسی کے گھر جب آگ لگائی گئی اور پھر ٹیلی فون کر کے اطلاع دی گئی اور بعض جاہل بے وقوف اس میں اتنی Excitement حاصل کرتے ہیں ان باتوں سے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہم ایک ہیرو بن جائیں گے اگر ہم نے بھی کوئی ایسا واقعہ کیا اور ہم نے بھی بعد میں پولیس کو فون کیا کہ ہم نے یہ کام کر دیا ہے۔تو مذہبی دیوانگی پھیلانے والوں کے متعلق ہم جانتے ہیں یہ قطعی طور پر ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں کہ وہ لاکھوں روپیہ خرچ کر کے ایسے کرائے کے مولویوں کو دنیا میں ہر جگہ بھجوا کے اشتعال انگیزی کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ہم یہ قطعی طور پر جانتے ہیں کہ اس کے نتیجے میں سر پھرے لوگ ایسے واقعات کر دیا کرتے ہیں۔وہ کون ہیں جنہوں نے کیا ہے ، واقعہ کوئی پاکستانی ہے یا کوئی سوری نامی یا پھر اور شخص ہے اس کے متعلق ہم کچھ نہیں جانتے اور ہمیں اپنے بیانات میں ایسی چیزوں سے احتراز کرنا چاہئے۔جہاں تک تیسرے حصہ کا یعنی ظاہری نقصان کا تعلق ہے اس کے متعلق میں آپ کو بتادینا چاہتا ہوں کہ آپ کو انشاء اللہ تعالیٰ کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں رہے گا۔یہ بات میں بار بار بیان کر چکا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جماعت احمدیہ کو جتنا نقصان، جس جہت میں پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے یا کی جائے گی اسی جہت میں اس سے دس گنا فضل اللہ تعالیٰ ہمیں عطافرما تارہے گا اور فرما رہا ہے۔چند مسجدیں انہوں نے پاکستان میں جلائیں اور شہید کیں اس کے مقابل پر اتنی سو مساجد ہم نے ایک ہی سال میں تمام دنیا میں بنا دیں۔اس لئے آپ کو بھی میں یقین دلاتا ہوں کہ آپ کی مسجد کو جو نقصان پہنچا ہے اس سے بہت زیادہ شاندار بہت زیادہ وسیع مسجد اب آپ کو وہیں بنا کے دی جائے گی۔اللہ کے فضل کے ساتھ اور اسی کی توفیق کے مطابق۔اس لئے یہ بات تو قطعی ہے کہ ملاں کی بنائی ہوئی تقدیر ہے یا کسی حکومت کے سربراہ کی بنائی ہوئی تقدیر ہے اس ہر تقدیر پر ہمارے خدا کی تقدیر غالب رہی ہے اور ہمیشہ غالب رہے گی ، ہمیشہ ان کی بنائی ہوئی تقدیروں کو نا مراد کرے گی اور ہمارے حق میں بہتر فضل اور رحمت اور برکتوں کی تقدیر