خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 535 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 535

خطبات طاہر جلد ۶ 535 خطبه جمعه ۴ ۱اراگست ۱۹۸۷ء عہدیداران بڑھتی ہوئی ضرورتوں کیلئے کمزور اور خاموش بیٹھ رہنے والوں کو خدمت دین میں لگائیں، مربیان کی تعد ا بڑھائیں ( خطبه جمعه فرموده ۱۴اراگست ۱۹۸۷ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت کی:۔لَا يَسْتَوِي الْقَعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ غَيْرُ أُولِى الضَّرَرِ وَالْمُجْهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللهِ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ فَضَّلَ الله المُجْهِدِينَ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ عَلَى الْقَعِدِينَ دَرَجَةً ۖ وَكُلًّا وَعَدَ اللهُ الْحُسْنٰى وَفَضَّلَ اللَّهُ الْمُجْهِدِيْنَ عَلَى الْقَعِدِينَ أَجْرًا عَظِيمًا دَرَجَتٍ مِّنْهُ وَمَغْفِرَةً وَرَحْمَةً وَكَانَ اللهُ غَفُورًا رَّ حِيْمان اور فرمایا: (النساء: ٩٦-٩٧) یہ دو آیات جو سورہ النساء کی آیات ۹۶ اور ۹۷ ہیں ان کا ترجمہ یہ ہے کہ مومنوں میں سے وہ لوگ جو بیٹھ رہنے والے ہیں۔سوائے اس کے کہ وہ بیماری یا کسی دیگر آزار کے باعث مجبور ہوں ،کسی قسم کی تکلیف کے نتیجے میں وہ عملاً کسی کام میں حصہ نہ لے سکتے ہوں۔پس ایسے لوگ جو مومنوں میں