خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 533 of 888

خطبات طاہر (جلد 6۔ 1987ء) — Page 533

خطبات طاہر جلد ۶ 533 خطبه جمعه ۷ / اگست ۱۹۸۷ء والوں کی کثرت کی وجہ سے وہاں ان کا زیادہ حق ہے سہولت پیدا کرنے کا۔تو وہ دیکھ لیں گے انشاء اللہ کل سے کب تک چلنا ہے آئندہ۔نماز عصر کے بعد چونکہ جمع ہوں گی ، نماز جنازہ ہوگی چند مرحومین کی جن کے نام میں آپ کو پڑھ کر سنا دیتا ہوں، نماز جنازہ غائب۔ایک حکیم قریشی نذیر احمد صاحب النصرت دوا خانہ ربوہ جو ہاضمون والے کے نام سے مشہور تھے، بہت سے دوست ان کو جانتے ہیں اس لحاظ سے۔۷۲ سال کی عمر میں آپ وفات پاگئے ہیں۔ہمارے انگلستان کی جماعت کے ایک بہت ہی مخلص اور مستعد خادم حمید احمد لائل پوری کے خسر تھے۔مکرم نذیر الہی صاحب جو پیٹس برگ کے پریذیڈنٹ تھے امریکہ میں ان کے متعلق بھی عبدالرشید صاحب مبلغ واشنگٹن نے وفات کی اطلاع دی ہے اور نماز جنازہ غائب کی درخواست کی ہے۔مکرمہ امتہ الرحیم صاحبہ چوہدری غلام رسول صاحب مرحوم کی بیوہ تھیں اچانک دل کا دور پڑھنے سے وفات پاگئی ہیں۔غلام مصطفی ظفر صدر جماعت احمد یہ ڈگری ضلع تھر پارکر کی والدہ تھیں۔کل انہوں نے مجھے ملاقات کے دوران بتایا کہ وہ جلسے پر تشریف لائے تھے کہ اچانک ان کی والدہ کی وفات کی اطلاع ملی۔اللہ انہیں صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔طالعہ بیگم اہلیہ چوہدری فضل احمد صاحب مرحوم بھو پال والا ضلع سیالکوٹ وفات پاگئیں ہیں۔چوہدری فضل احمد صاحب مرحوم۔وہ سندھ سینڈیکیٹ میں کام کیا کرتے تھے اور کسی زمانے میں امیر جماعت احمدیہ کراچی بھی رہے ہیں۔تو ان سب کی انشاء اللہ نماز عصر کے معابعد نماز جنازہ ہوگی۔